احمدآباد:بھارتی ریاست جہاں مذہب تبدیل کرنے کے لیے حکومتی اجازت ضروری ہے پچھلے دو سالوں میں‌ 689 لوگوں نے‌مذہب تبدیل کیا .مذہب تبدیل کرنے کے حوالے سے گجرات کے وزیر اعلیٰ وجئے روپانی نے اسمبلی کو بتایا کہ ریاست میں گزشتہ 2 سال میں 863 ہندووں اور 35 مسلمانوں سمیت 911 لوگوں نے اپنا مذہب بدلنے کے لیے ریاستی حکومت سے اجازت مانگی ہے۔ ریاست کے وزارت داخلہ کا چارج سنبھالنے والے روپانی نے تحریری جواب میں گزشتہ 2 جولائی کو بتایا کہ 911 میں سے 689 لوگوں کو اجازت دی گئی ہے۔

کانگریس کے ایم ایل اے نے وزارت داخلہ سے مذہب بدلنے کے لیے درخواست دینے والے لوگوں سے متعلق تفصیلات طلب کی تھیں. وزارت داخلہ نے اس سلسلے میں‌ مذہب بدلنے کے لیے درخواست دینے والے لوگوں کی گزشتہ 2 سال کی معلومات فراہم کی ہیں.
غور طلب ہے کہ گجرات مذہبی آزادی سے متعلق قانون کے مطابق،اگر کوئی شخص مذہب تبدیل کرنا چاہتا ہے تو اس کو سرکاری اتھارٹی سے اجازت لینا ضروری ہے۔ زبردستی مذہب تبدیل کرانے کے واقعات کو روکنے کے لیے یہ قانون 2008 میں نافذ کیا گیا تھا۔

Shares: