پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 18 جولائی سے ملک بھر میں ہڑتال کی دھمکی دے دی۔

باغی ٹی وی : چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبدالسمیع خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جب تک مطالبات نہیں مانتے پمپس نہیں کھلیں گے اور حکومتی نمائندوں کو کچھ پتہ ہے نہ ہی کچھ سننا چاہتے ہیں۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،تحریک انصاف کے رہنماؤں کا ردعمل آ گیا

انہوں نےکہا کہ پیٹرول کی قیمت بڑھنے سے ہمیں فائدہ نہیں نقصان ہو رہا ہےاور سب سےزیادہ موٹر سائیکل والے پریشان ہیں سابق حکومت نے جون تک 4 فیصد منافع بڑھانے کا وعدہ کیا تھا لیکن منافع نہیں بڑھایا گیا تاہم ہم سے کیا گیا وعدہ پورا کیا جائےوزارت پیٹرولیم کو کہا ہے کہ اگر ایک ہفتے میں منافع نہ بڑھایا گیا تو سخت فیصلہ کریں گے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ غریب مٹانے کی سازش ہے:مصطفیٰ کمال

انہوں نے کہا کہ ہماری انویسٹمنٹ بڑھ گئی ہے اور بینک سود 13 فیصد ہوچکا ہے۔ ہم پر ڈیلرز کا بہت پریشر ہے اور اب کوئی فیصلہ بہت ضروری ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے بعد مہنگائی کی لہر آنے کا امکان ہے،پیٹرول کی قیمت میں 14روپے 85 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 248 روپے 74 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 23 یسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 276 روپے 54 پیسے ہوگئی ہے-

طلب بڑھنےکی وجہ سےملک میں زیادہ لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے:خرم دستگیر

Shares: