مزید دیکھیں

مقبول

دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے خلاف قرارداد سندھ اسمبلی سے منظور

دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنے کے خلاف قرارداد...

اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر سے متعلق مزید انکشافات آ گئے

اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان سے...

گوجرانوالہ: دارالامان میں خواتین کے عالمی دن کی تقریب، کمشنر کی شرکت

گوجرانوالہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگارمحمدرمضان نوشاہی) خواتین کے عالمی...

آسٹریلیا میں طوفان نے تباہی مچا دی، ساڑھے 7 لاکھ لوگ متاثر

آسٹریلیا کے مشرقی ساحل پر طوفان الفریڈ کے باعث...

وزیرِ اعظم نے جاپانی کمپنیوں کےمسائل حل کرنے کیلئے کمیٹی قائم کر دی

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ہدایت پرپاکستان میں جاپانی کمپنیوں کو درپیش تمام مسائل حل کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کمیٹی قائم کردی گئی۔

باغی ٹی وی :وزیراعظم شہبازشریف سےجاپانی کمپنیوں کے وفد نے ملاقات کی، جاپانی وفد میں پاکستان میں جاپان کے سفیر، کمرشل اتاشی اور تمام بڑے صنعتی و تجارتی شعبوں میں کام کرنے والی جاپانی کمپنیوں کے نمائندے شریک تھے۔

چائینیز کی سیکیورٹی کیلئے ڈسٹرکٹ فارنر سیکیورٹی سیل قائم کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم نےجاپانی وفد کو سرماری کاری کی دعوت دیتےہوئےکہاکہ پاکستان میں جاپانی کمپنیاں اپنی سرمایہ کاری سےاپکسپورٹ انڈسٹری کے قیام پر کام کریں تھر میں کوئلے، چنیوٹ میں لوہے کے ذخائر، قابلِ تجدید توانائی۔انفراسٹرکچر اور پبلک ٹرانسپورٹ میں سرمایہ کاری و تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔جاپان کی ترقی پوری دنیا کےلیے مثال ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ایکسپورٹ پراسیسنگ زونز کو ٹیکس فری کئے جانے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں اور جاپانی کمپینوں کو درپیش تمام مسائل ایک ہفتے کے اندر حل کرکے رپورٹ پیش کی جائے پاکستان جاپان کے تجربے سے مستفید ہو سکتا ہے۔

جاپانی کمپنیوں نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ویژن کے تحت موجودہ حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

آئی جی سندھ کی سی پیک اور نان سی پیک پروجیکٹ کی سیکیورٹی کے حوالے سے ہدایات

قبل ازیں وزارت داخلہ کی ہدایت پر سی پیک، نان سی پیک اور نجی کمپنیوں میں کام کرنے والے چائنیز کی سیکیورٹی کیلیے ڈسٹرکٹ فارنر سیکیورٹی سیل قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اسپیشل برانچ،سی ٹی ڈی اورسیکیورٹی ڈویژن وقتاً فوقتاً سیکیورٹی انتظامات کا آڈٹ کریں گےڈی آئی جی آپریشنز ڈسٹرکٹ فارنرز سیکیورٹی سیل کے کام کی نگرانی کریں گے جس کی سربراہی ایڈیشنل ایس پی آپریشنز کریں گے۔

اسلام آباد پولیس چائنیز زبان بولنے والے نوجوان پاکستانی مردوں اور عورتوں کی خدمات حاصل کرے گی جبکہ دفتر خارجہ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ضروری ہم آہنگی کی جائے گی ڈسٹرکٹ اینڈ فارنر سکیورٹی سیل میں ڈیٹا انٹیگریشن نادرا کی مدد سے کیا جائےگا اجلاس میں ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز ملک اویس احمد، ڈی آئی جی آپریشنز سہیل ظفر چٹھہ،ایس ایس پیز اورایس پیزنےشرکت کی،سی پیک سیکیورٹی کی طرز پرتمام ایس او پیز کا اطلاق نان سی پیک سیکیورٹی منصوبوں کے لیے بھی کیا جائے گا-

ہر معاملہ عمران خان، بشریٰ بی بی اور فرح گوگی سے جا کر ملتا ہے،مریم اورنگزیب