عید الفطر کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان نے عوام اور کارکنوں کے نام اہم پیغام جاری کیا ہے

‏‎‏‎باغی ٹی وی :وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں قوم کوچاند رات کی مبارکباد دی کہا کہ میری اورمیرے اہل خانہ کی طرف سے عید کا چاند مبارک-


انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ سرکاری ملازمین خاص طور پولیس،صفائی قائم رکھنے والے ہمارے بہن بھائی،سرحدوں کی حفاظت کرنے والے ہمارے جوان/آفیسرز آپ کی خدمت کے لیے اپنے پیاروں سے دور عید منائیں رہے ہیں۔ان سے تعاون کریں اوراپناسمجھ کر پیار محبت سے پیش آئیں۔


دوسری جانب جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے پیغام میں کہا کہ عید الفطر کے اس پر مسرت موقع تمام اہل وطن ، دیار غیر میں موجود پاکستانیوں اور تمام امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتاہوں،اللہ کریم بار بار ہمیں یہ خوشیاں نصیب فرمائےمیری دعا ہے کہ رمضان المبارک میں اللہ کریم نے مسلمانوں کو جن عبادات کی توفیق بخشی ، اللہ پاک اسے اپنے دربار میں قبول و منظور فرمائے اور اس کی پوری پوری جزاء عطاء فرمائے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اس مبارک مہینے اور عید کی اس خوشی کے موقع پر بھی دنیا کے مختلف مقامات پر ہمارے مسلمان بھائی،بہنیں ،بزرگ اور بچے دکھ اور تکلیف میں ہیں ،انہیں دشمنوں کی جانب سے مسلسل اذیتیں دی جارہی ہیں مسلمانوں کو حضور نبی کریم نے جسد واحد قرار دیا ہے اور جسم کا کوئی حصہ تکلیف میں ہو تو پورا جسم اس تکلیف کو محسوس کرتا ہے۔


مولانا فضل الرحمان نے یہ بھی کہا کہ اس وقت فلسطین ،کشمیر ،عراق اور شام یا دنیا میں جہاں مسلمان تکلیف میں ہیں ہم ان کی تکلیف کو محسوس کرتے ہیں ہمارے دل ان کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور ہم اپنا دینی ،ملی اور ایمانی فریضہ سمجھتے ہیں کہ ظلم وبربریت کے خلاف ان کی جدوجہد میں شریک ہو ،قدم قدم ان کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔


مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ خوشی کے اس موقع پر پاکستان کے عوام اور جمعیۃ علماء کے کارکنوں کو خصوصی مبارکباد دیتا ہوں کہ اللہ کریم نے ہمارے ساڑھے تین سالہ جد وجہد کو کامیابی سے ہمکنار فرمایا ہماری جد وجہد ابھی بھی جاری ہے اور ان شاء اللہ یہ جدوجہد کامیاب ہوگی اور ہم پاکستان کو ایک اسلامی فلاحی ریاست بنانے میں کامیاب ہونگے۔


‏‎ جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ خوشی کے اس موقع پر اپنے گرد وپیش میں دیکھیں ،ضرورت مند، فقراء اور حاجت مندوں کی ضروریات کا خیال رکھیں کہ یہی ہمارے پیارے دین کی تعلیمات ہیں۔

منڈی بہاوالدین: نماز عید الفطر ادا کرنے پر امام مسجد سمیت 14 افراد کے خلاف مقدمہ درج

Shares: