خاتون کی موٹروے پولیس اہلکار سے بدتمیزی کی ویڈیو وائرل سوشل میڈیا پر صارفین برہم، تاہم ترجمان موٹروے پولیس کا مؤقف بھی سامنے آگیا
سوشل میڈیا پر موٹروے کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے، کار میں سوار ایک خاتون موٹروے پولیس اہلکار سے انتہائی بدتمیزی کے ساتھ بات کر رہی ہے پولیس نے اوورسپیڈنگ پر روکا او ر چالان کا کہا جس پر خاتون نے نہ صرف بدتمیزی کی بلکہ پولیس اہلکار پر گاڑی چڑھا دی،
ایک صارف ابصار سلیم نے ویڈیو ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اس بےشرم خاتون نے اوور سپیڈنگ پر روکنے اور چالان کرنے پر ٹریفک وارڈن پر گاڑی چڑھا دی۔اس کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیے
اس بےشرم خاتون نے اوور سپیڈنگ پر روکنے اور چالان کرنے پر ٹریفک وارڈن پر گاڑی چڑھا دی۔اس کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیے https://t.co/iKpUTUFQm3
— Ather Salem® (@AthSa01) April 22, 2024
ویڈیو وائرل ہونے پر ترجمان موٹروے پولیس کا مؤقف سامنے آیا ہے، ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق واقعہ یکم جنوری 2024 کو پیش آیا، قانون کی خلاف ورزی کرنے والی خاتون ڈرائیور کے خلاف متعلقہ تھانے میں ایف ائی ار درج کروا دی گئی تھی،قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی
درندہ صفت مجرمان کو پھانسی کی سزا دی جائے۔ دردانہ صدیقی
موٹروے زیادتی کیس،سی سی پی او کے بیان پر کابینہ کو معافی مانگنی چاہئے تھی،عدالت،ریکارڈ طلب
موٹرے پر سفر ذرا احتیاط سے، سینیٹر کی گاڑی پر حملہ،پولیس کا روایتی بیان،ملزم فرار
ریپ کے مجرموں کو نامرد بنانے کی بجائے کونسی سزا دینی چاہئے؟ انصار عباسی کی تجویز
بچوں سے زیادتی کے مجرموں کوسرعام سزائے موت ،علامہ ساجد میر نے ایسی بات کہہ دی کہ سب حیران
موٹروے زیادتی کیس،گجرپورہ سے تفتیش تبدیل ،مرکزی ملزم کا شناختی کارڈ بلاک