پوش علاقوں میں منشیات کی ترسیل کرنیوالا گروہ پکڑا گیا،52 کلو چرس برآمد
پوش علاقوں میں منشیات کی ترسیل کرنیوالا گروہ پکڑا گیا،52 کلو چرس برآمد
ایس پی کینٹ عیسی سکھیرا کی زیر نگرانی شمالی چھاؤنی پولیس نے بڑی کارروائی کی ہے،منشیات کے بین الاضلاعی دو منشیات ڈیلر منشیات کی بھاری کھیپ سمیت گرفتارکر لئے گئے،ایس پی کینٹ عیسی سکھیرا کا کہنا تھا کہ ملزمان نور الحسن اور ابراہیم کے قبضے سے 52 کلو چرس برآمد کی گئی ہے ملزمان علاقہ غیر سے منشیات لاہور سپلائی کرتے تھے کہ خفیہ اطلاع ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ملزمان نے نہر کنارے منشیات فروش کرنے والے منشیات فروشوں کو چرس فروخت کرنے کا انکشاف کیا، دوران ابتدائی تفتیش ملزمان نے پوش علاقوں اور تعلیمی اداروں کی نوجوان نسل کو بھی منشیات فروخت کرنے کا انکشاف کیا ہے،منشیات کی سپلائی اور فروخت کے حوالے سے کڑی نگرانی جاری ہے،منشیات جیسے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے لاہور پولیس کا ساتھ دیں،
قبل ازیں خاتون کو ہراساں کرنے والے اوباش کو گرفتارکر لیا گیا،خاتون نے ہیلپ لائن 15 پر مدد کےلئے کال کی ڈیفنس بی پولیس نے فوری ملزم کو دھر لیا، متاثرہ خاتون نے پولیس کو بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا کہ ملزم نے مجھے گاڑی میں بٹھایا، چھیڑ چھاڑ کی اور تھپٹر مارے، ایس ایچ او اسد عباس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حوالات میں بند کر دیا، ملزم کی گاڑی سے شراب کی بوتلیں بھی برآمد کر لی گئی ہیں، سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ خواتین و بچوں کا جنسی استحصال کسی صورت برداشت نہیں،
دوسری جانب سکول و کالجز کے باہر اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے،سی ٹی او لاہور منتظر مہدی نے تعلیمی سرگرمیاں بحال ہونے پر اضافی نفری تعینات کردی، شہر مصروف شاہراہوں پر 50 اضافی پٹرولنگ افسران تعینات کئے گئے ہیں،مال روڈ، جیل روڈ، فیروزپور روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ پر اضافی پٹرولنگ افسران تعینات کئے گئے ہیں،علاقہ اقبال روڈ، وحدت روڈ، مولانا شوکت علی روڈ، کینال روڈ پر بھی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے، سی ٹی او لاہور نے سرکل افسران کو سکول و کالج انتظامیہ سے میٹنگ کی بھی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ چھٹی کے اوقات میں صرف ایک لائن میں پارکنگ کی اجازت ہوگی، رانگ پارکنگ کی صورت میں کارروائی کی جائے گی، سکول و کالجز کے باہر کسی ریڑھی و ٹھیلے کو نہ لگنے دیا جائے،شہری پریشانی سے بچنے کیلئے رانگ پارکنگ سے اجتناب کریں،
سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار
کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب
فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف
ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟
بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟
بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی
سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات
سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار
سائبرکرائم کے ملزم پکڑنے کیلئے ہمارے پاس یہ چیز نہیں،ڈائریکٹر سائبر کرائمز نے ہاتھ کھڑے کر دیئے
پاکستان میں سائبر کرائم میں مسلسل اضافہ،ہراسمنٹ کی کتنی شکایات ہوئیں درج؟
وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے علماء کرام سے مدد مانگ لی