آج بھی پنجاب سمیت ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی

0
35

ملک کے مختلف شہروں میں موسلادھاربارش کا سلسلہ جاری ہے-

باغی ٹی وی: اسلام آباد میں صبح سویرے موسلا دھار بارش ہوئی اوکاڑہ، جہلم اور بہاولپور میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی پتوکی میں بارش سے سڑکوں اور گلیوں میں پانی جمع ہوگیا، جس سے شہریوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔

امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ان کی بہن فوزیہ صدیقی کی ملاقات ہو …

دوسری جانب حیدرآباد، لاڑکانہ اور بدین سمیت سندھ کےمختلف شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہوئی کوٹری میں دیوار گرنے سے 3 بچے جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے، کوٹری میں پڑنے والے اولوں کا سائز ٹینس بال سے بڑا تھا۔

حیدر آباد ، جامشورو اور گرد و نواح میں طوفانی بارش اور ژالہ باری کے نتیجے میں شہریوں کی املاک کو نقصان پہنچا ہے،حیدرآباد میں تیز ہواؤں کے باعث متعدد تاریں ٹوٹ گئیں جبکہ ایک درخت کار پر گرگیا-

پاکستان میں سیاسی محاذ آرائی جاری رہی تو پاکستانی روپیہ مزید گرے گا،بلوم برگ


حیدرآباد اور کوٹری میں شدید ژالہ باری اور بھاری اولے پڑنے سے شہریوں کا نقصان بھی ہوا ہے، بھاری اولے گرنے سے گاڑیوں کی ونڈ اسکرینیں ٹوٹ گئیں جبکہ گھروں کی چھتوں پر رکھے فائبر کے واٹر ٹینکس کو بھی نقصان پہنچا ہےسوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹینس گیند جتنے بڑے اولے گرے جن سے گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی شدید ژالہ باری ہوئی، بیلہ میں اولے پڑنے سے درختوں اور فصلوں کو نقصان پہنچا مسلم باغ میں کِلی لُنڈی میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 بچے جاں بحق اور 3 بچے زخمی ہوئے۔

بھارت اور چین نےاپنے ملکوں میں ایک دوسرے کے صحافیوں کے ویزوں میں توسیع مسترد …

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج بھی پنجاب، خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی چلنے اور بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

Leave a reply