قرضہ بڑھتا جا رہاہے. صرف سود کی ادائیگی ہو گی یا اصل رقم کی بھی؟ رحمان ملک

0
48

قرضہ بڑھتا جا رہاہے. صرف سود کی ادائیگی ہو گی یا اصل رقم کی بھی؟ رحمان ملک

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ کا اجلاس جاری ہے، اجلاس میں پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیا حکومت نےقرضہ واپسی کا کوئی پروگرام بنایاہے،کیا حکومت فقط قرضہ لینے و سودپرسود ادا کرنے کا ارادہ رکھتا ہے یا واپسی کا بھی؟حکومت بتائے کہ بیرونی قرضہ جات واپسی کے لیے کیا لائحہ عمل تیار کیا ہے،

ایف اے ٹی ایف کا ایک بار پھر ڈومور، کالعدم تنظیموں کیخلاف کیا کیا؟ رپورٹ طلب

ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کی کوششوں کا اعتراف، ڈومور بھی کہہ دیا

8 کالعدم تنظیموں کے خلاف کاروائی ،کتنے مقدمات، کتنی گرفتاریاں اور کیا سزائیں دی گئیں؟ رپورٹ سامنے آ گئی

رحمان ملک نے مزید کہا کہ اصل رقم آئے روز بڑھتی جارہی ہےکیونکہ قرضہ واپسی کا کوئی پروگرام نہیں،دنیا بھر میں پہلے قرضہ واپسی کے پروگرام بنائے جاتے ہیں پھر قرضے لئے جاتے ہیں،سود ادا کرتے جائیں اور اصل رقم کو نہ چھیڑیں تو بجٹ میں ہر سال خسارہ ہوگا،شرح ترقی میں تیزی سے کمی اور شرح مہنگائی میں آئے روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے،

رحمان ملک نے مزید کہا کہ حکومت بتا دے کہ گزشتہ 3سال میں ملک میں افراط زر کی شرح کیا رہی ہے؟

سینیٹ اجلاس میں حماد اظہر نے کہا کہ نو ماہ کے دوران مالی خسارہ 1922ارب روپےتک پہنچ گیا،مالی خسارہ جی ڈی پی کا 5فیصد ہے،بجلی رعایتی پالیسی اورپاورسیکٹرمیں اصلاحات کا آغازکردیاگیاہے،نو ماہ کے دوران 35 ارب روپے سے زائد مالیت کے قرضے لئے،6ماہ کے دوران مالی خسارہ 1922ارب روپےتک پہنچ گیا 6ماہ کے دوران 35 ارب روپے سے زائد مالیت کے قرضے لئے،

Leave a reply