روسی صدر ولادیمیرپیوٹن نے امریکا کو بڑا دشمن قرار دے دیا۔
باغی ٹی وی : روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے نیوی ڈے کے موقع پرسینٹ پیٹرزبرگ میں تقریب میں شرکت کی اورنئے نیول ڈاکٹرین پردستخط کئے روسی نیوی ڈاکٹرین میں امریکا کو سب سے بڑا دشمن قرار دیا گیا ہے۔
روسی بحری بیڑے پر ڈرون حملہ، فوجیوں سمیت پانچ افراد زخمی
صدر پیوٹن نے تقریر میں کہا کہ روس کی افواج کسی بھی جارحیت کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے آنے والے مہینوں میں بحریہ کو ہاپرسونک زرکون کروز میزائل دینے کا اعلان بھی کیا۔
روس کے 55 صفحات پر مشتمل نئے نیول ڈاکٹرین میں روسی بحریہ کے اسٹریٹیجک اہداف کو بیان کیا گیا ہے جس میں دنیا کی عظیم میری ٹائم طاقت بننا بھی شامل ہے امریکا کی دنیا کے سمندروں پرحکمرانی کی اسٹریٹیجک پالیسی کوروس کے لئے بڑا خطرہ قرار دیا گیا ہے۔
جنگی قیدیوں کی ہلاکت کا الزام ، روس کی اقوام متحدہ کو تحقیقات کی دعوت
واضح رہے کہ iوکرین نے روس کے ’’نیوی ڈے‘‘ پر بحریہ اسود کے جنگی بحری بیڑے پر ڈرون حملہ کیا جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے اور تقریب کو منسوخ کرنا پڑا روسی فوج کے ایک سینئر اہلکار نے الزام عائد کیا کہ یوکرین نے نیوی ڈے کی مناسبت سے منعقد کی گئی تقریب سے بحری بیڑے پر ڈرون حملہ کیا۔ ابتدا میں کہا گیا تھا کہ کوئی چیز ہیڈ کوارٹر کے صحن پر اُڑ رہی ہے جس کی بعد میں تصدیق ڈرون کے طور پر ہوئی ڈرون حملے میں فلیٹ ہیڈ کوارٹر کے پانچ 5 اہلکار زخمی بھی ہوئے جس کے بعد نیوی ڈے کی تقریب کے جشن کو منسوخ کردیا گیا۔
چین کے بے قابو خلائی راکٹ کا ملبہ سمندر میں گر گیا
روسی صدر پوٹن نے اپنی تقریر میں یوکرائن جنگ سے متعلق کوئی تبصرہ نہیں کیا اور نہ ہی تقریب سے قبل ڈرون حملے پر بھی کوئی ردعمل نہیں دیا تاہم روسی فوج نے یوکرین کے کئی شہروں کو نشانہ بنایا ہے۔