پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ و ماڈل صنم چوہدری نے شوبر انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا۔
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اداکارہ صنم چوہدری نے انسٹاگرام سے اپنی تمام تصاویر ڈیلیٹ کر دی ہیں جس کے بعد کہا جا رہا ہے کہ انہوں نے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے۔
گزشتہ دنوں صنم نے ایک مبہم پوسٹ شیئر کی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ میرے گھر والوں نے میرے فیصلے کی حمایت کی ہے اور مجھے بھرپور سپورٹ کیا ہے تاہم اداکارہ نے فیصلے کے متعلق کوئی وضاحت نہ دی تھی تاہم اس کے بعد انہوں نے اپنی تمام تر تصاویر اپنے اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کردی ہیں۔
اب مداحوں کی جانب سے قیاس کیا جارہا ہے کہ اداکارہ نے شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کر کے اللہ کی راہ پر چلنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
اداکارہ صنم چوہدری جو معروف ٹی وی اداکارہ زیب چوہدری کی چھوٹی بہن ہیں صنم چوہدری نے تیس سے زائد ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے ساتھ ساتھ ماڈلنگ بھِی کی اس کے علاوہ انہوں نے ایک فلم میں بھی کام کیا۔
منال خان اور احسن محسن کی شادی کی تاریخ طے پا گئی، کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل
صنم چوہدری نے 2013 کے ڈرامے ʼعشق ہماری گلیوں میںʼ کے ساتھ ٹیلی ویژن پر ڈیبیو کیا جبکہ اداکارہ ʼآسمانوں پہ لکھا‘،’ ʼبھول‘، ’گھر تتلی کا پر‘اور ’میر آبرو‘ جیسے کامیاب ڈراموں میں کام کرچکی ہیں۔
خیال رہے کہ سال 2019 میں اداکارہ صنم چوہدری پنجابی گلوکار سومی چوہان سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔ گزشتہ برس اکتوبر میں ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سا بق ادا کا رہ نو ر بخاری نے بھی مذہب کی خا طر شو بز کو چھو ڑ دیا تھا ۔