سٹاک مارکیٹ‌میں تیزی

سٹاک مارکیٹ‌میں تیزی

باغی ٹی وی : پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس کی41ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں دلچسپی کے سبب73 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت ایک کھرب 19ارب 55کروڑ29لاکھ روپے بڑھ گئی ۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں نے کھل کر حصص کی خریداری کی جس کے باعث تیزی رہی ، یہ رجحان آخر تک برقرار رہا اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 789.34پوائنٹس اضافے سے 41071.30پوائنٹس ، کے ایس ای30انڈیکس 377.27پوائنٹس کے اضافے سے 17243.24پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 428.63پوائنٹس کے اضافے سے 28848.63پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا۔دریں اثناگزشتہ روز عالمی مارکیٹ سونے کی فی اونس قیمت27 ڈالرکے اضافے سے 1918ڈالر ہوگئی جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت ایک ہزار کے اضافے سے 114600روپے تولہ ہوگئی جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 857روپے کے اضافے سے 98251روپے ہوگئی

Comments are closed.