شام، ترکی، ایران اور روس کے نائب وزرائے خارجہ کی اپریل میں ماسکو میں ملاقات متوقع
ماسکو: شام، ترکی، ایران اور روس کے نائب وزرائے خارجہ اپریل میں ماسکو میں ملاقات کریں گے۔
باغی ٹی وی: ترکی اور ایرانی حکام کے مطابق چاروں ممالک کے حکام شام کی جنگ کے باعث برسوں کی جاری کشیدگی کے بعد انقرہ اور دمشق کے درمیان تعمیری رابطوں پر بات چیت کریں گے۔
روس، یوکرین جنگ 24 گھنٹے میں ختم کروا سکتا ہوں،ڈونلڈ ٹرمپ کا دعوٰی
ترکی کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ ماسکو میں 3 اور 4 اپریل کو شام کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا توقع ہے کہ یہ ملاقات وزارتی سطح کی ملاقاتوں کا تسلسل ہو گی۔
واضح رہے کہ شام کے صدر بشار الاسد کے اتحادی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی حوصلہ افزائی پر شام اور ترکی کے حکام نے گزشتہ سال شام کی 12 سالہ جنگ کے باعث کشیدہ تعلقات کو معمول پر لانے کیلئے ملاقاتیں کیں-
تاہم بشارالااسد نے بعد میں ترک صدر طیب اردگان کے ساتھ کسی بھی ملاقات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ شمالی شام پر ترک افواج قابض ہے اور وہ اس وقت تک ملاقات نہیں کریں گے جب تک ترکی اپنی فوج واپس لینے کے لیے تیار نہیں ہو جاتا۔
روس کے دفاعی نظام نے یوکرین کے داغے گئے امریکی ’ گائیڈڈ میزائل‘ کو ناکارہ …
نیٹو کا رکن ترکی شام میں 12 سالہ خانہ جنگی کے دوران شامی صدر بشار الاسد کی سیاسی اور مسلح حزب اختلاف کا ایک بڑا حمایتی رہا ہے۔ تاہم حالیہ دنوں دونوں ممالک کے درمیان ممکنہ ہم آہنگی کی کئی اشارے ملتے ہیں۔
شام اور ترکیہ کے وزرائے دفاع نے دسمبر میں ماسکو میں اپنے روسی ہم منصب کے ہمراہ تاریخی بات چیت کی جنوری میں، ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ فروری میں اپنے شامی ہم منصب سے ملاقات کر سکتے ہیں تاکہ دونوں پڑوسیوں کے درمیان تعلقات کی بہتری پر بات چیت کی جا سکے اسد کے اہم اتحادی روس نے بھی ترکیہ کے ساتھ مفاہمت کی حوصلہ افزائی کی ہے۔