پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام "ٹیلنٹ ہنٹ ٹریننگ کیمپ” کا اہتمام
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام "ٹیلنٹ ہنٹ ٹریننگ کیمپ” 21 فروری تا 28 فروری نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں لگایا جائے گا.
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل اولمپیئن محمد آصف باجوہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پی ایچ ایف کے زیر اہتمام قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ اولمپیئن خواجہ جنید کی زیر نگرانی 22 کھلاڑیوں پر مشتمل "ٹیلنٹ ہنٹ ٹریننگ کیمپ”21 فروری تا 28 فروری نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں جاری رہے گا.ہیڈ کوچ اولمپیئن خواجہ جنید کے ہمراہ اجمل خان لودھی اور ظہیر احمد بابر بھی کوچنگ کے فرائض سر انجام دیں گے.مزکورہ کیمپ کیلئے کھلاڑیوں میں حسان امین (ملتان),حسان خان (کے پی کے), محمد بکر (گوجرہ), ذیشان بخاری(سوئی گیس) , خلیل احمد (پنجاب), اسماعیل خان(کےپی کے),قیصر خان(کے پی کے), عدنان بلوچ(سندھ),محمد حسیب(پنجاب),محسم خان(پنجاب) , انیس(گوجرہ),حماد علی(پنجاب), عبدالباسط(کوئٹہ), دانش شاہ(آرمی) , عثمان غنی(واپڈا), علیم عثمان(واپڈا), سلطان محمود (کراچی), حماد ایاز (کراچی),دانیال(کے پی کے), حماد علی (نیوی), محسن صابر (نیوی) , عبید اللہ بھٹو( سندھ) کے نام شامل ہیں.
اعلامیے کے مطابق تمام منتخب کھلاڑی دوپہر21 فروری کیمپ کمانڈنٹ اولمپیئن خواجہ جنید کو رپورٹ کریں گے.کیمپ کے دوران ایس او پیز کا مکمل خیال رکھا جائے گا.