گڑھی خدا بخش:ان اللہ وانا الیہ راجعون:ہرطرف لاشیں ہی لاشیں ،لاڑکانہ سےغمناک خبرسے پورا ملک بھی غمگین ہوگیا: 10 افراد جاں بحق:15 زخمی حالت بہت خراب،اطلاعات کے مطابق لاڑکانہ میں مسافر بس کے حادثے میں 10 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حادثہ لاڑکانہ میں بھینس کالونی کے قریب پیش آیا جہاں ایک مسافر بس الٹنے سے 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق لاڑکانہ جو کہ بھٹوخاندان کا آبائی ضلع اوریہاںہی بلاول بھٹو کا گھرواقع ہے، بلاول بھٹو کے آبائی علاقے جسے بھٹو کا گھربھی کہا جاتا ہے اس واقعہ سے پورے علاقے میں کہرام مچ گیا ہے ، دوسری طرف بلاول بھٹو نے بھی دکھ کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس سانحے پربہت دکھی ہیں
پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں 3 خواتین، 2 بچے اور 5 مرد شامل ہیں، لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں جب کہ اسپتال ذرائع کا کہنا ہےکہ بس حادثے کے 15 زخمیوں کو بھی اسپتال لایا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بھینس کالونی کے قریب ٹریکٹر کو بچاتے ہوئے بس الٹ گئی، حادثے کے بعد بس کو کاٹ کر زخمی اورجاں بحق افراد کا نکالا گیا۔