مزید دیکھیں

مقبول

رمضان میں ہم اپنا رویہ خراب کرلیتے ہیں اور عدم برداشت کا شکار ہوجاتے ہیں،نعمان اعجاز

کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئیر اورورسٹائل اداکار نعمان...

کے پی کے حکومت کا یوٹرن ، گاڑیوں کی خریداری پر پابندی واپس لینے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت نے یوٹرن لیتے ہوئے گاڑیوں کی خریداری...

امریکا کی پاکستان میں شہریوں کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری

امریکا نے پاکستان میں اپنے شہریوں کے لیے ایک...

وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت محکمہ آبپاشی اور محکمہ ورکس اینڈ سروسز کا اجلاس

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ ہائوس...

توہین مذہب مقدمہ، چھٹی کے روز درخواست پر سماعت، عدالت نے بڑا حکم دے دیا

توہین مذہب مقدمہ، چھٹی کے روز درخواست پر سماعت، عدالت نے بڑا حکم دے دیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے فواد چودھری کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں،
عدالت نے کہا کہ سیکرٹری داخلہ یقینی بنائیں کہ فواد چودھری کو ہراساں نہ کیا جائے،آئندہ سماعت تک ان کے خلاف کوئی کارروائی بھی نہ کی جائے، عدالتی احکامات کی نقل سیکرٹری قومی اسمبلی کو بھی بھجوانے کی ہدایت کی گئی ہے اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو ہراساں کرنے سے روک دیا

وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ شیخ راشد شفیق کو گرفتار کر لیا گیا، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہرمن اللہ نے استفسار کیا کہ کیا وہ تاحال اسمبلی کے ممبر ہیں؟ کیا ان کا استعفی قبول ہوا ہے؟اگر استعفی قبول نہیں ہوا تو کیا اسپیکر کی اجازت سے بغیر گرفتاری ہوسکتی ہے؟ وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ وزیر داخلہ نے کہا کہ شیخ رشید اور اس کے ساتھیوں کا گھروں سے نکلنا مشکل کرسکتا ہوں، مریم نواز کہتی ہیں عمران خان فتنہ ہے اسے کریش کرنا پڑے گا، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سیاست میں وضع داری ہر طرف سے ختم ہوگئی، آپ قانونی نقطے پر بات کریں،وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ سات رکنی بنچ کا فیصلہ ہے کہ ایک وقوعے کی ایک سے زیادہ ایف آئی آر درج نہیں ہوسکتی، ملک بھر میں مقدمات درج کر کے پٹیشنر سمیت پی ٹی آئی کے لیڈرز ، ورکرز کو ہراساں کیا جا رہا ہے،فواد چودھری رکن قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفی ہو چکے ہیں مگر انہیں ڈی نوٹیفائی نہیں کیا گیا، واقعہ مدینہ منورہ میں ہوا اور یہاں مقدمات درج کر لیے گئے، ہم چاہتے ہیں کہ تمام مقدمات کی فہرست عدالت کے سامنے رکھی جائے،اسلام آباد کے دو تھانوں میں بھی مقدمات درج کیے گئے،

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس عدالت کے دائرہ اختیار تک پولیس کو ہدایات جاری کر دیتے ہیں،یہاں پر پی ٹی ایم اور بلوچ سٹوڈنٹس پر بھی مقدمات درج ہوتے رہے ہیں،جب تک کوئی ڈی نوٹیفائی نہ ہو، اسپیکر کی اجازت کے بغیر گرفتاری نہیں ہو سکتی،

قبل ازیں فواد چودھری کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی،درخواست میں کہا گیاہے کہ مجھے اور مقدمات میں نامزد ساتھیوں کو ہراساں کرنے سے روکا جائے، ملک بھر میں درج مقدمات کو ریکارڈ پر لانے کی ہدایت کی جائے ،پٹشنرز اور اس کے ساتھیو ں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی سے روکا جائے،کس بنیاد پر مقدمات دائر کیے گئے وجوہات سے آگاہ کیا جائے،ایف آئی اے یا پولیس کا کوئی بھی ایکشن غیر قانونی قرار دے کر کالعدم قرار دیا جائے،

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوران مسجد نبوی میں نازیبا واقعہ پیش آیا، پاکستانی شہریوں کی جانب سے چور چور کے نعرے لگائے گئے، اس پر سعودی حکومت نے بھی ایکشن لیا اور کچھ افراد کو گرفتار کیا ہے، پاکستان میں سابق وزیراعظم عمران خان، شیخ رشید، فواد چودھری، انیل مسرت سمیت کئی رہنماؤں پر فیصل آباد، اٹک میں مقدمہ درج ہو چکا ہے، شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد گرفتار ہو چکے ہیں، حکومت نے مقدموں میں نامزد دیگر افراد کی گرفتاری کا بھی اعلان کر رکھا ہے،

شیخ راشد شفیق کی عدالت پیشی،عید گزاریں گے جیل میں

مسجد نبوی میں نازیبا نعرے، مولانا طارق جمیل بھی خاموش نہ رہ سکے

مسجد نبوی واقعہ توہین رسالت کے زمرے میں‌ آتا ہے، مبشر لقمان کے فین کی قوم سے اپیل

مسجد نبوی کو جلسہ گاہ بنانیوالو شرم کرو، بے حرمتی کا سازشی پکڑا گیا، مبشر لقمان پھٹ پڑے

مسجد نبوی میں نازیبا نعرے، رانا ثناء اللہ نے بڑا اعلان کر دیا

سینکڑوں پیغامات موصول ہوئے کہ حکومت ایکشن کیوں نہیں لے رہی۔ مریم نواز کا ردعمل

سعودی عرب میں گرفتاریوں کی ویڈیو

شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق مسجد نبوی میں واقعہ کی خود نگرانی کرتے رہے

توہین مسجد نبوی ٫عمران خان۔ شیخ رشید٫فواد چودھری پر مقدمہ درج

تمام مکاتب فکرکو اکٹھا کرکےعمرانی فتنے کا خاتمہ کرنا ہوگا،جاوید لطیف

عدالت کا شہباز گل کو وطن واپسی پر گرفتار نہ کرنے کا حکم

پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج توہین مذہب کے مقدمات چیلنج 

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan