الجزیرہ ٹی وی کی غلط رپورٹنگ پر چلے ٹرینڈز ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈز بن گئے
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق قطر کے ٹی وی نیٹ ورک الجزیرہ ٹی وی نے نے پی ڈی ایم کے جلسے بارے فیک رپورٹنگ کرتے ہوئے انتہائی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے . الجزیرہ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ مینار پاکستان میں دسیوں ہزار لوگ جو کہ اپوزیشن کی کال پر جمع ہیں وہ وزیراعظم پاکستان عمران خان سے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں. .الجزیرہ کی اس غیر ذمہ دارانہ اور فیک رپورٹنگ پر سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے پاکستان میں ٹرینڈ چلائے جو کہ اب ٹاپ ٹرینڈز پر ہیں.
Aljazeerascals #Qatar_funds_PDM# پر چلائے جانے والے ٹرینڈز اس وقت ٹاپ پر جارہے ہیں ؛
الجزیرہ کی اس گھٹیا حرکت پر سینئر اینکر پرسن اور صحافی مبشرلقمان سخت رد عمل کا اظہار کیا اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ الجزیرہ کو ایسی جھوٹی اور فیک خبریں پھیلانے پر پاکستان میں بین کیا جائے . اس وقت تک کہ الجزیرہ اپنی اس حرکت سے معافی نہ مانگ لیے
We need to raise our voice against @AlJazeera right now or else they will keep doing propagandas against Pakistan#Aljazeerascals#Qatar_funds_PDM https://t.co/zN5Jo1LrK5
— دائم (@Daim_Rz) December 14, 2020
مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ اب ہمیں کھل کر پتا چل گیا ہےکہ پی ڈی ایم کو اصل میں کون فنڈنگ کر رہا ہے. الجزیرہ کی اس فیک نیوز پر اس کو شرم آنی چاہیے
اس ٹرینڈ کی خاص بات یہ تھی کہ شروع ہوتے ہی اچانک ٹاپ ٹرینڈز کی فہرست میں آگیا .پاکستانیوں نے بھر پور انداز میں الجزیرہ کی اس گھٹیا رپورٹنگ اور فیک نیوز کو رد کیا.