ٹرین میں بم کی اطلاع، پولیس کی دوڑیں لگ گئیں

0
68

ٹرین میں بم کی اطلاع، پولیس کی دوڑیں لگ گئیں
فرید ایکسپریس ٹرین میں بم کی جھوٹی اطلاع دینے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا

بم کی جھوٹی اطلاع دینے والے کی شناخت وسیم اکرم کے نام سے ہوئی جو کہ کنگن پور کا رہائشی ہے، وسیم اکرم نے 15 پر جھوٹی اطلاع دی تھی کہ لاہور سے کراچی جانیوالی فرید ایکسپریس کے آخری ڈبہ میں بم نصب ہے۔ پولیس نے واقعہ کی اطلاع پا کر قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کو انفارم کیا پولیس اور دیگر اداروں نے مل کر کنگن پور ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کو مکمل سرچ کیا پولیس نے ساتھ ہی ساتھ کالر کو ٹریک کرنا شروع کیا۔ بم کی جھوٹی اطلاع دینے پر تھانہ کنگن پور پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا تھانہ کنگن پور پولیس نے جھوٹی کال کرنے پر ملزم وسیم اکرم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

قبل ازیں تھانہ کوٹ لکھپت کی حدود میں ٹرین میں بم کی جھوٹی اطلاع سامنے آئی، ترجمان آپریشنز ونگ کا کہنا تھا کہ 15 کی بوگس کال پر پولیس اور بم سکواڈ موقع پر پہنچے۔ایس پی ماڈل ٹاؤن سمیت پولیس کی بھاری نفری نے سرچ آپریشن میں حصہ لیا۔ٹرین کو سرچ آپریشن کے بعد کلیئر کر دیا گیا ، کلیئر کرنے کے بعد ٹرین منزل کی جانب روانہ ہو گئی، ٹرین میں بم کی اطلاع پر مسافر بھی خوفزدہ ہو گئے تھے اور ٹرین میں افرا تفری مچ گئی تھی تا ہم بم ڈسپوزل سکواڈ نے ٹرین کو کلیئر کر دیا،

بھارتی فوجی خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر 14 برس تک عزت لوٹتا رہا،مقدمہ درج

بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

بھارتی پولیس اہلکاروں کی غیر ملکی خاتون سے 5 ماہ تک زیادتی

ایک ہزار سے زائد خواتین، ایک سال میں چار چار بار حاملہ، خبر نے تہلکہ مچا دیا

ایک برس میں 10 ہزار سے زائد کسانوں نے کس ملک میں خودکشی کی؟

فرار ہونیوالے ملزمان میں سے کتنے ابھی تک گرفتار نہ ہو سکے؟

طالب علم سے زیادتی کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزم گرفتار

ملازمت کے نام پر لڑکیوں کی بنائی گئیں نازیبا ویڈیوز،ایک اور شرمناک سیکنڈل سامنے آ گیا

200 سے زائد نازیبا ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت

شادی کے جھانسے میں آ کر تعلق قائم کر لیا، اب بلیک میل کیا جا رہا،سٹیج اداکارہ

گلی کے پانچ بچوں سے بدفعلی کرنیوالا ملزم گرفتار

مسجد کا خادم گھریلو ملازمہ کے ساتھ زیادتی کر کے فرار

گھریلو ناچاقی پر بیوی کو قتل کرنیوالا سفاک ملزم گرفتار

Leave a reply