اقوام متحدہ اجلاس کے بعد بھارتی اسپیشل آپریشنز ڈویژن کی تیاریاں تیز
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے بعد بھارتی فوج کی جنگ کے لیے تیاریاں تیز ہو گئی ہیں۔ بھارتی اسپیشل آپریشنز ڈویژن نے پاکستانی سرحد کے قریب فوجی مشق کی ہیں۔
بھارتی فوج نے نکیال سیکٹر پر شہری آبادی کو جان بوجھ کرفائرنگ کا نشانہ بنایا، آئی ایس پی آر
یہ مشق بھارتی ریاست گجرات میں پاکستان کی سرحد کے قریب ضلع کچَھ کے نالیہ شہر میں کی گئی۔
بھارتی فوجی ذرائع کے مطابق اسپیشل آپریشنز ڈویژن عسکریت پسندوں کے خلاف سرجیکل اسٹرائیک سمیت ہر قسم کی کارروائی کے لیے تیار رہتی ہے۔
بھارتی فوج کا ہیلی گر کر تباہ،لیفٹیننٹ کرنل سمیت دو ہلاک
دفاعی ذرائع کے مطابق مسلح افواج کی یہ خصوصی مشق ‘اسمیلنگ فیلڈ’ کے نام سے ہوئی۔ مشق میں بری، بحری اور فضائیہ کے جوانوں نے حصہ لیا اور اسپیشل آپریشنز ڈویژن ے دہشت گردانہ کاروائیوں کے خلاف خود کو تیار کرنے کی مشق کی۔
عمران کی تقریر کے بعد کشمیریوں کے عزم و حوصلے بلند ،کرفیو کے باوجود بھارتی فوج بے بس
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے اجلاس کے بعد بھارت کی طرف سے کنٹرول لائن پر فائرنگ کا سلسلہ تیز تر ہوگیا ہے جس کا پاکستان آرمی بھرپور طریقے سے جواب دے رہی ہے۔