اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز پر دالوں کے بعد اب مسالہ جات کی قیمتیں بھی بڑھا دی گئیں۔
باغی ٹی وی : یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے اپنےبرانڈ کے مصالحہ جات کی قیمتیں بڑھا دی ہیں جس کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے200 گرام سرخ مرچ کی قیمت میں 36 روپے تک کا اضافہ کر دیا گیا ہے،100 گرام ہلدی کی قیمت میں 4 روپےکا اضافہ کیا گیا ہے۔
نوٹیفیکشن کے مطابق 200 گرام دھنیا 9 روپے ، 50 گرام بڑی الائچی 18 روپے ،سبز الائچی 13 روپے، 200 گرام سفید زیرہ 23 روپے ، 50 گرام لونگ 16 روپے مہنگی کر دی گئی ہے یوٹیلیٹی اسٹورز کی برانڈ کی 950گرام چائےکی قیمت میں 47 روپے اضافہ کر دیا گیا ہے۔
یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری ہوگا۔
قبل ازیں یوٹیلیٹی اسٹورز پر دال، بیسن اور کھجور پرسبسڈی ختم کردی گئی تھی دالوں کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد دال ماش 278 اور دال مونگ 170 روپے فی کلو بیسن کی فی کلو قیمت میں 20 روپے کا اضافہ کیاگیا تھا جس سے بیسن 170 سے 190 روپے کلو ہوگیا –
سوزوکی نے رواں سال تیسری مرتبہ اپنی گاڑیوں کی قیمتیں بڑھا دیں
یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈ کی اشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا تھا جس کے تحت مختلف برانڈ کے کوکنگ آئل کی فی لیٹر قیمت میں 20 روپے تک کا اضافہ ہواجب ہ مختلف برانڈ کا فی لیٹر دودھ بھی 20 روپے مہنگا ہوا ہے مختلف برانڈ کے 1500 ملی لیٹر کے شربت کی بوتل 51 روپے تک مہنگی کی گئی تھی اور 190گرام چائےکی پتی کی قیمت میں 12 روپے تک کا اضافہ کیا گیا تھا-