18 ویں ترمیم پر بات ہو سکتی ہے یا نہیں؟ خواجہ سعد رفیق نے دل کی بات بتا دی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کے سلسلے میں مسلم لیگ ن سے ابھی تک کوئی رابطہ نہیں کیا گیا نیب ترمیم میں تبدیلی ن لیگ کا مسئلہ نہیں ھے

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ نیب کالا قانون ھے نیب قوانین اور ریاستی امور اکٹھے نہیں چل سکتے نیب کی وجہ سے جو کاروباری طبقہ جیلوں میں قید ھے ان کی داد رسی کی جائے،اٹھارہویں تریم کے حوالے سے بہت شور ہو رہا ہے،نیب قوانین کا18ویں ترمیم سے کوئی تعلق نہیں حکومت کی طرف سے ن لیگ سے کسی نے رابطہ نہیں کیا،

خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ اٹھارویں ترمیم پر بات ہو سکتی ہے،صوبائی خود مختاری پر سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے،

قبل ازیں  احتساب عدالت لاہورمیں پیرا گون ہاؤسنگ اسکینڈل کیس کی سماعت 2جون تک ملتوی کر دی گئی

تعلیمی ادارے بند، میٹرک اور انٹر کے امتحانات ہوں گے کب؟ سعید غنی نے کیا بڑا اعلان

کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

 

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد اور سلمان رفیق عدالت میں پیش ہوئے،خواجہ برادران کے خلاف وعدہ معاف گواہ قیصر امین بٹ آئندہ سماعت پر طلب کر لئے گئے، عدالت نے دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر قیصر امین بٹ پیش نہ ہوئے تو ان کے ورانٹ گرفتاری جاری کیے جائیں گے،

آج کی سماعت میں قیصر امین بٹ کا میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی، عدالت نے اگلی سماعت پر گواہ کی پیشی کا حکم دے دیا

Shares: