ایک ہی ٹی وی چینل کے 25 ملازمین میں کرونا وائرس کی تشخیص

0
46

ایک ہی ٹی وی چینل کے 25 ملازمین میں کرونا وائرس کی تشخیص
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والے کرونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچا رکھی ہے، کرونا وائرس سے کوئی بھی محفوظ نہیں، ممبئی میں 53 صحافیوں میں کرونا کی تشخیص کے بعد چنئی میں ایک ٹی وی چینل کے 25 ملازمین میں کرونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے

ممبئی کے صحافیوں میں کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد بھارت میں فیلڈ میں کام کرنے والے صحافیوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا ہے کیونکہ حکومت نے ڈاکٹرز اور طبی عملے کے لئے ابھی تک حفاطتی کٹس کا انتظام نہین کیا ایسے میں صحافی کیسے حکومت سے امید رکھیں ، دہلی کے وزیراعلیٰ کیجریوال نے دہلی میں صحافیوں کے کرونا ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا ہے

دوسری جانب چنئی میں ایک ٹی وی چینل کے 94 ملازمین کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ کیا گیا جن میں سے 25 ملازمین میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ، چینل کے ملازمین میں کرونا وائرس کی تشخیص کی وجہ سے اپنا ایک لائیو پروگرام بھی معطل کرنا پڑا، جن ملازمین میں کرونا کی تشخیص ہوئی ان کو ہسپتال بھجوا دیا گیا باقی ملازمین کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے جبکہ ہنگامی طور پر چینل چلانے کے لئے عارضی ملازمین کو چینل میں بھرتی کیا گیا ہے.

گزشتہ روز بھارت کے علاقے ممبئی میں 53 صحافیوں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی، ممبئی میں 168 صحافیوں کا کرونا کا ٹیسٹ کروایا گیا جن میں سے 53 کا ٹیسٹ مثبت نکلا، جن صحافیوں کے ٹیسٹ مثبت آئے ان کا بھارتی نیوز چینلز، اخبارات سے تعلق ہے، وہ صحافی کرونا کے حوالہ سے مختلف ہسپتالوں، قرنطینہ مراکز سمیت دیگر ایونٹس کو کور کر رہے تھے،

قبل ازیں ممئی بھارت میں 100 سے زائد ڈاکٹروں، اتنے ہی پولیس اہلکار، بھارتی فوج، نیوی کے اہلکاروں میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے.

کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کے تناظر میں وزیر اعظم نریندر مودی نے 21 روزہ لاک ڈاؤن میں توسیع کرتے ہوئے اسے 3 مئی تک بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ مودی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمام لوگوں کو 3 مئی تک لاک ڈاؤن میں رہنا ہو گا۔ اس دوران ہمیں اسی طرح نظم و ضبط پر عمل کرنا ہوگا جیسا کہ ہم اب تک کرتے رہے ہیں

Leave a reply