وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا آپ گالم گلوچ والا پاکستان چاہتے ہیں؟

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے کسان پیکیج کا اجرا کرنے جارہے ہیں ، اتنی قلیل مدت میں زرعی پیکج بنا ہے، وزیر زراعت ، سیکرٹری زراعت کو بھی شاباش دیتی ہوں، آپ لوگ میرے بچوں کی عمر کے ہیں،سب سے پہلے اللہ تعالیٰ کا سر جھکا کر شکر ادا کرتی ہوں کہ آج ہم پاکستان کے سب سے بڑے تاریخی کسان پیکج پر عملدرآمد کا آغاز کرنے جارہے ہیں۔مجھے یہ بھی خوشی ہے کہ میں کام کرکے آپکے پاس آئی ہوں۔ ایگریکلچر گریجویٹ انٹرن شپ پروگرام میں تاریخی زرعی پیکج کا آغاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام نوجوانوں کو مواقع فراہم کرے گا اور زراعت کی ترقی میں مدد کرے گا۔ ہمارا مقصد کسانوں کی حالت بہتر بنانا ہے۔میں بھی بڑھکیں لگانے والوں میں سے نہیں ہوں ،آج کہوں کہ فلاں صوبے میں جا کر جلسہ، جلائو گھیرائو کرنے لگی ہوں، کام کچھ کرنا نہیں، گالی نکالنی ہے، جب منہ کھلے غلاظت کے ڈھیر کہنا شروع کر دیں، کُفر کا نظام چل سکتا ہے، ظلم کا نظام نہیں چل سکتا، کیا آپ جلاؤ گھیراؤ کی ترغیب والا پاکستان چاہتے ہیں؟ جن ہسپتالوں میں جاتی ہوں کے پی کے مریض ہوتے ہیں، حکومت آنی جانی ہے، میں پتہ نہیں کب تک اقتدار میں ہوں، چاہتی ہوں عوام کیلئے کچھ کر جاؤں، کچھ لوگوں نے سیاست کو بدنام کیا ہوا ہے، سیاسی رہنماؤں کو بڑا کچھ برداشت کرنا پڑتا ہے اچھی سیاست نہ کی تو ملک آگے نہیں بڑھے گا.

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ سیاست ہماری زندگیوں کا حصہ ہے، نوجوانوں کے نعرے لگانے والے بڑے آئے اور بڑے دیکھے، کوئی ایک نوجوان بتادے جس کو گزشتہ 6سال میں میرٹ پر نوکری ملی ہو، میں نے اپنی پارٹی کی ناراضگی مول لی، میری پارٹی میں 95فیصد نوجوان ہیں، میری پارٹی ،کابینہ میں پڑھے لکھے اور محنتی نوجوان ہیں،6ماہ کی قلیل مدت میں یہ سکیم مکمل ہوئی، تمام نوجوانوں کو 60ہزار روپے ماہانہ تنخواہ دی جارہی ہے، جانتی ہوں کہ ماہانہ 60ہزار روپے تنخواہ تھوڑا ہے، ان ہزار نوجوانوں میں سے ایک کو بھی نوکری سفارش پر نہیں ملی، تمام ڈسٹرکٹس میں میرٹ لسٹ لگی،میرٹ کو 100فیصد فالو ہوا ہے، تاریخ میں ایسی میرٹ پر تقرری کی مثال نہیں ملتی، میرے بھی جاننے والے اور دوست احباب ہیں،آج بھی بہت سے نوجوان ڈگری لے کر بے روزگار ہیں، آپ کو ایک طعنے سننے پڑتے ہیں، معلوم ہے آپ ڈگری لے کر دروازوں پر جاتے ہو لیکن نوکری نہیں ملتی، پتہ ہے 60ہزار ماہانہ تنخواہ کم ہے لیکن یہ آغاز ہے ،اس کو آگے لے کر جائیں گے، نوجوانوں سے پوچھنا چاہتی ہوں، کیا آپ ایک ایسا پاکستان چاہتے ہیں جس میں گالی گلوچ ہو؟ آپ کو جس کا نعرہ لگانا ہے لگائیں،لیکن ایک بار ضرور سوچ لیں، کیا یہ چیز ملک، مستقبل اور پاکستان کو کہاں لے کر جائے گی،

لاہور میں 2 پولیس والے گئے اور جلسہ ختم کروا کر آگئے،وزیراعلیٰ پنجاب
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ صوبہ سندھ کو میرے بجلی کے ریلف سے تکلیف ہے ،ریلیف سے کسی کو کیوں تکلیف ہے ،؟ایک وزیر اعلی کہتا ہے کہ پنجاب کو کیوں چیف منسٹر ریلیف دے رہی ہے ،ایک خاتون سے بدتمیزی کرنے والا قوم کو کیا درس دے رہا ہے؟ پنجاب میں آکر قانون توڑو گے تو منہ توڑ جواب ملے گا، ایک صوبے کا وزیر اعلیٰ پنجاب پر حملہ آور ہونےکی دھمکی دیتا ہے،پنجاب کے عوام کو اکسانے کی کبھی اجازت نہیں دیں گے،پنجاب کے عوام کو دہشت گرد بنانے چلے ہو یہ میں نہیں ہونے دوں گی،لاہور میں 2 پولیس والے گئے اور جلسہ ختم کروا کر آگئے،پنجاب کسی قاعدے قانون کے تحت چلتا ہے،جس پارٹی کا مرضی نعرہ لگائیں لیکن خدارا ایک دفعہ پاکستان کا سوچ لیں اس کو نقصان نہ پہنچے،

نواز شریف کی گاڑی کو مری میں نوجوانوں نے روک لیا

آج بھی میرا وہی سوال ہے کہ مجھے کیوں نکالا؟نواز شریف

نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی اجلاس،حکومت کا بھرپور ساتھ دینے کا فیصلہ

پیدائشی سماعت سے محروم بچوں کے کامیاب آپریشن کے بعد”پاکستان زندہ باد” کے نعرے

معذوری کا شکار طالبات کی ملی دارالاطفال گرلز ہائی سکول راجگڑھ آمد،خصوصی تقریب

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

Shares: