لال مسجد کے سابق خطیب کی اہلیہ سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس نے لال مسجد کے سابق خطیب کی اہلیہ سمیت جامعہ حفصہ کی 40 طالبات اور دیگر افراد کے خلا ف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے،پولیس حکام کے مطابق اسلام آباد میں مشہور لال مسجد کے مدرسہ جامعہ حفصہ کی طالبات ام حسان کی قیادت میں مسلح افراد کے ہمراہ بحریہ ٹاؤن فیز 4 آئیں اور گول چکر کی طرف سے سڑک بلاک کر دی،اس دوران طالبات کی جانب سے حکومت اور اداروں کے خلاف نعرے بازی کی گئی،
جامعہ حفصہ کی طالبات کا کہنا تھا کہ پولیس اور انتظامیہ کی ملی بھگت سے آس پاس کے علاقوں میں غیر اخلاقی سرگرمیاں ہو رہی ہیں،مظاہرین نے تجارتی مراکز اور دکانوں کو زبردستی بند کرواتے ہوئے تاجروں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں،اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور مظاہرین کو اسلام آباد میں دفعہ 144 کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئےکہا کہ کسی بھی قسم کے احتجاج،جلسے جلوس پر پابندی عائد ہے، اس کے باوجود جامعہ حفصہ کی طالبات اور ان کے ساتھ آنے والے افراد نے مزاحمت کی اور پولیس پر لاٹھیوں سے حملہ کیا، ان کے ساتھ ہاتھا پائی کی اور سرکاری گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا،طالبات نے ڈنڈے لہرائے اور وہاں واقع کاروباری مراکز کو زبردستی بند کروا دیا
اس حوالہ سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی وائرل ہے جس میں ام حسان خطاب کر رہی ہیں وہ کہتی ہیں کہ یہاں بے حیائی کی اجازت نہیں دی جا سکتی، بے حیائی کے اڈے ختم کرنا ہوں گے،یہاںفحاشی و عریانی کے اڈے چل رہے تھے، اپنے خاندان، اولاد کے ساتھ باہر نکلنا مشکل ہو گیا تھا، تین دن کا وقت دے رہی ہوں ورنہ ہماری تاریخ یاد رکھیں جس کو یاد کرتے ہوئے اب بھی لوگ لرزتے ہیں، ہم موت سے ڈرتے نہیں ہیں،ہمارے بیٹے بیٹیاں جان دینے والے ہیں،ظالم،جابر کے خلاف ہم خاموش نہیں رہیں گے،ہم کھڑے رہیں گے،انتظامیہ فحاشی کے اڈوں کے خلاف کاروائی کرے، ہم سرپھرے لوگ ہیں،
لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبدالعزیز حملے میں زخمی
پولیس نے مدرسے کے لڑکے سے بد فعلی کے ملزم مفتی عزیز الرحمن کے خلاف مقدمہ درج کر دی
مولانا کی بچے سے زیادتی ، ویڈیو لیک ، اصل حقیقت کیا ہے ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی
طالب علم نے چائے پلائی اور پھر….مفتی عزیرالرحمان کی زیادتی کیس میں وضاحتی ویڈیو
طالب علم سے زیادتی کرنیوالے مفتی کو مدرسہ سے فارغ کر دیا گیا
تین سال سے ہر جمعہ کو مفتی عزیز الرحمان میرے ساتھ…..متاثرہ طالب علم مزید کتنی ویڈیوز سامنے لے آیا؟