چینی بحران، انکوائری کمیشن نے ن لیگی رہنماؤں کو طلب کر لیا

0
47

چینی بحران، انکوائری کمیشن نے ن لیگی رہنماؤں کو طلب کر لیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ‏شوگر انکوائری کمیشن نے شاہد خاقان عباسی اور خرم دستگیر کو 9 مئی کو معاونت کے لئے طلب کر لیا

مسلم لیگ ن کے رہنماؤں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور خرم دستگیر نے چینی سکینڈل کی تحقیقات میں شواہد پیش کرنے کیلئے ڈی جی ایف آئی اے کو خط لکھا تھا جس کے بعد ایف آئی اے کی تحقیقاتی کمیٹی نے دونوں رہنماؤں کو بلا لیا

ن لیگی رہنماؤں کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے اور چئیرمین انکوائری کمیشن واجد ضیا کو لکھے گئے خط میں کہا گیا تھا کہ انکوائری کمیشن وقت اور مقام سے آگاہ کرے تاکہ ہم پیش ہو کر معلومات پیش کر سکیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ کرپشن اور مس گورننس کی وجہ سے چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ انصاف کے مفاد میں ہم اس معاملے میں ہونے والی کرپشن اور مس گورننس سے متعلق معلومات فراہم کرنا چاہتے ہیں۔

شوگر ملزسٹاک کی نقل و حمل اور سپلائی کی مکمل مانیٹرنگ کا حکم

چینی بحران رپورٹ، جہانگیر ترین کے خلاف بڑا ایکشن،سب حیران، ترین نے کی تصدیق

چینی بحران کا ذمہ دار جہانگیر ترین نہیں بلکہ شریف برادران،اہم انکشافات سامنے آ گئے

چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ

جہانگیر ترین کے حق میں تحریک انصاف کی کونسی شخصیت کھل کر سامنے آ گئی، بڑا مطالبہ کر دیا

چینی بحران رپورٹ، وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد آ سکتی ہے یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

چینی بحران رپورٹ ، جہانگیر ترین پھر میدان میں آ گئے ،بڑا دعویٰ کر دیا

واضح رہے کہ چینی بحران پر وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر قائم کی گئی انکوائری کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ 6 گروپوں نے مل کر ایک مافیا کی شکل اختیار کر رکھی ہے اور یہ چینی کی قیمتوں پر اثر انداز ہوتا ہے،انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق 6 گروپوں کے پاس چینی کی مجموعی پیداوار کا 51 فیصد حصہ ہے اوریہ آپس میں ہاتھ ملا کر مارکیٹ پر اثر انداز ہوسکتے ہیں۔ چینی کی پیداوار پر چند لوگوں کا کنٹرول اور ان میں سے بھی زیادہ تر سیاسی بیک گراؤنڈ والے لوگ، یہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ پالیسی اور انتظامی معاملات پر کس طرح اثر انداز ہوسکتے ہیں

پاکستان کمیشن آف انکوائری ایکٹ 2017کے سکیشن 9کے تحت ہر شہری زیرتحقیق معاملے میں معلومات فراہم کرسکتا ہے قانون کے تحت کوئی بھی شہری زیر تحقیق معاملے سے متعلق شواہد ودستاویزات فراہم کرنے کا حق رکھتا ہے قانون کے تحت انکوائری کمشن شہری کی فراہم کردہ معلومات اور شواہد کو زیرغور لانے کا مجاز ہے۔

Leave a reply