کرونا وائرس، قطر میں تعلیمی ادارے بند، 14 ممالک کے سیاحتی ویزوں پر پابندی

0
39

کرونا وائرس، قطر میں تعلیمی ادارے بند، 14 ممالک کے سیاحتی ویزوں پر پابندی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والے کرونا وائرس سے تحفظ کے لئے قطر نے پاکستان سمیت 14 ممالک کے سیاحتی ویزوں پر پابندی عائد کر دی ،دوسری جانب قطر میں بھی تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے ہیں

قطر نے 14 ممالک کے مسافروں کے لیے عارضی طور پر داخلہ معطل کردیا، قطری حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام کرونا وائرس کے پھیلاؤکو محدود کرنےکی کوشش ہے۔قطر نے جن ملکوں پر پابندی لگائی ہے، ان میں پاکستان،بنگلہ دیش، چین، مصر، بھارت، ایران،عراق،لبنان، نیپال، فلپائن،جنوبی کوریا،سری لنکا،شام اورتھائی لینڈ شامل ہیں

دوسری جانب کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے قطر نے پاکستان کیلئے بھی سیاحتی ویزے پر پابندی لگائی ، جس کے بعد کراچی سے دوحا جانے والی پرواز کیو آر 611 سے 48 مسافروں اور اسلام آباد سے دوحہ جانے والی پرواز کیو آر 615 سے بھی 48 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا ہے۔مجموعی طور پر کراچی اور اسلام آباد سے دوحہ جانے والے 96 مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا ، آف لوڈ کئے جانے والے مسافر وزٹ ویزے پر دوحہ جارہے تھے۔

ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھرکےایئرپورٹس پر وزٹ ویزے کے حامل مسافروں کی دوحہ بکنگ منسوخ کردی گئی ہے، کنکٹنگ فلائٹس پرکوئی پابندی نہیں، انھیں سفرکی اجازت ہے۔

قبل ازیں قطر نے کرونا وائرس سے تحفظ کے پیش نظر تعلیمی ادارے بند کر دیئے ہیں

وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

فروری کے آخر میں قطر میں جان لیوا کروناوائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، قطری محکمہ صحت نے تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ 36 سالہ شہری میں کروناوائرس کی تصدیق ہوئی جو حال ہی میں خصوصی پرواز کے ذریعے ایران سے قطر پہنچا ہے۔

Leave a reply