بھارت میں مسلمانوں پر تشدد کرنیوالی آر ایس ایس لداخ پر چین کے ساتھ بہادری کے جوہر کیوں نہیں دکھاتی؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین اور بھارت کے مابین لداخ پر سرحدی کشیدگی جاری ہے، چین کے جنگی طیارے آج بھارتی فضائی حدود میں گھس کر واپس آئے تا ہم بھارتی فضائیہ خاموش رہی اور اسے سانپ سونگھ گیا

لداخ کشیدگی میں خاموشی پر بھارتی وزیراعظم مودی پر نہ صرف بھارت بلکہ دنیا بھر مین تنقید کی جا رہی ہے، بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس سوال کر رہی ہے کہ مودی جواب دیں لداخ میں کیا چل رہا ہے لیکن بھارت سرکار کی جانب سے مکمل خاموشی ہے

وہیں بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے دہشت گردی کے ونگ انتہا پسند ہندو تنظیم آر ایس ایس کے بارے میں بھی کہا جا رہا ہے کہ آر ایس ایس نہتے مسلمانوں پر تو بھارت میں تشدد کرتی ہے اب لداخ پر بہادری کے جوہر کیوں نہیں دکھا رہی ؟

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر آر ایس ایس پر کڑی تنقید کی جا رہی ہے،ٹویٹر پر بھارتی سپریم کورٹ میں مفاد عامہ کے وکیل پرشانت بھوشن نے آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت کو انکا وہ دعویٰ یاد دلایا جس میں آر ایس ایس سربراہ نے کہا تھا کہ فوج کی تیاری میں چھ سے سات ماہ لگتے ہیں لیکن ہم،[آر ایس ایس ، دو تین دن میں جنگ کے لئے تیار ہوجائیں گے۔ یہ ہماری صلاحیت اور نظم و ضبط ہے جو ہمیں منفرد کرتا ہے ،

پرشانت بھوشن نے آر ایس سربراہ پر تنقید کرتے ہوئےکہا کہ کیا اب آر ایس ایس لداخ میں چین کی سرحد پر اپنی بہادری کا مظاہرہ کرے گا؟

سویڈن کے اپسالہ یونیورسٹی میں امن اور تنازعات کی تحقیق کے پروفیسر اشوک سوین نے ٹویٹر پر لکھا کہ لداخ میں چینی فوجیوں نے ہندوستانی فوجیوں کے ساتھ یہ کیا کیا ہے! مودی کیوں خاموش ہیں؟ بھارتی میڈیا کی طرف سے سرجیکل اسٹرائیک کا مطالبہ کیوں نہیں کیا گیا؟ موہن بھاگوت کی آر ایس ایس کی ‘آرمی’ کہاں ہے ؟.

ایک بھارتی صحافی سواتی چترودی نے اس رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے جس میں موہن بھاگوت کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ آر ایس ایس تین دن کے اندر ایک فوج تیار کر سکتی ہے ، ٹویٹر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ آر ایس ایس کے جنگجو جنگ کے لئے تیار ہیں

ایک اور ٹویٹر صارف مہک نے سوال کیا کہ آر ایس ایس کا دستہ کب لداخ روانہ ہو رہا ہے؟ قوم کو ان کی ضرورت ہے۔

ایک اور صارف نے آر ایس ایس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اب لال آنکھیں اور 56 انچ کا سینہ دکھانے کا وقت ہے لیکن آر ایس ایس غائب ہے

واضح رہے کہ چین اور بھارت کے مابین سرحدی تصادم جو 5 مئی کو لداخ میں وادی گلوان اور اس کے بعد شمال مشرقی سکم کے علاقے نکولہ میں شروع ہوا تھا اس کے تین دن بعد بھارت اور چین میں شدید تلخی آئی تھی چین نے لداخ میں بھارتی علاقے میں گھس کر بھارتی فوج کر گرفتار کر لیا تھا جنہیں بعد ازاں چھوڑ دیا گیا

چین اوربھارت کے درمیان سرحدی کشیدگی مسلسل بڑھتی جارہی ہے اور اطلاعات کے مطابق چین کے پانچ ہزارسے زائد فوجی بھارت میں گھس گئے ہیں‌

ذرائع کے مطابق ‏سی پیک کو امریکہ اور بھارت سے خطرہ چینی طیارے اور ہیلی کاپٹرز لداخ پہنچ گئے چین نے ماؤنٹ ایورسٹ پر فوجیں اتار دیں ، ذرائع کا یہ بھی کہنا ہےکہ ‏گیلون ندی (لداخ) سمیت تین مختلف مقامات پر چینی فوج 4-5 کلومیٹر تک LAC سے آگے مورچہ بند ہونا شروع ہوگئی ہے۔

بصرف گلون ندی کے مقام پر چین نے 100 کے قریب ٹینٹ لگا دیئے ہیں ‏لداخ میں چین نے بھارت کو ناکوں چنے چبوا دے، متعدد فوجی گرفتار، اکثر نے بھاگ کر جان بچائی ،اطلاعات کے مطابق لداخ اور سکم کی سرحد پر چینی فوج کی نقل و حرکت سے بھارت کے ہاتھ پاؤں پھول گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چینی فوج زیر زمین بنکرز بنانے مصروف ہے جبکہ کچھ بھارتی فوجیوں کو گرفتارکرلیا ہے جبکہ بڑی تعداد میں بھارتی فوجیوں نے بھاک کرجان بچائی ہے

سی پیک کے خلاف امریکی سازش کے توڑ کیلئے چین کے پانچ ہزار فوجی بھارت میں گھس گئے

لداخ میں انڈیا اور چین میں سرحدی کشیدگی، سینئر صحافی مبشر لقمان نے کیا دی تجویز

‏یہ وہ لات ہے جو ایک چینی فوجی نے لداخ میں ایک بھارتی فوجی کو تحفہ میں دی

لداخ میں چین کے ہاتھوں شرمناک شکست پر جنرل بخشی نے ایک سائیڈ کی مونچھیں کٹوا دیں

"پلیز گو بیک چائنہ” بھارتی فوج کے ترلے، بینر اٹھا لیے

جنگ کی تیاری کرو، چینی صدر کا فوج کو حکم

چائنہ نے لداخ کے قریب اپنے ایئر بیس کو مزید پھیلانا شروع کر دیا،جنگی طیارے بھی پہنچا دیئے

لداخ پر پنگے بازی پر چائنہ نے بھارتی فوج کو رگڑ دیا مگر کشمیر پر ہم احتجاج سے آگے نہ بڑھ سکے

مودی سرکار کے عزائم پڑوسی ممالک کیلئے خطرہ بن چکے،وزیراعظم عمران خان

مودی ٹرمپ ٹیلی فونک رابطہ ، بھارت کی چین اور امریکہ کی سیاہ فاموں کے ہاتھوں درگت پر دونوں کا ایک دوسرے سے اظہار یکجہتی

پاکستان کو بات بات پر تڑیاں لگانے والا بھارت ، لداخ پر چینی قبضے کے خلاف تاحال منتوں اور ترلوں کی پالیسی پر عمل پیرا

لداخ میں چائنہ سے شرمناک شکست کے بعد "انڈیا” کا نام بدلنے کی انڈین سپریم کورٹ میں درخواست

لداخ سے ذرائع کے مطابق گھس کر مارنے کی بھڑکیں مارنے والے بھارت کی آج کل بولتی بند ہے، اس کی وجہ سکم اور لداخ کی سرحد پر چینی فوج کی وہ نقل وحرکت ہے جس سے بھارتی فوج اور مودی سرکار کے ہوش اڑ گئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق چینی افواج ڈربوک شیوک کی اہم شاہراہ سے صرف 255 کلومیٹر دور ہیں۔ بھارتی عسکری ذرائع کے حوالے سے دی گئی رپورٹ کے مطابق سرحد پر چینی افواج کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

بریکنگ،لداخ کشیدگی میں اضافہ،چینی جنگی طیارے بھارتی حدود میں گھس گئے،بھارتی فضائیہ بھی الرٹ

Comments are closed.