قحبہ خانوں،منشیات و شراب فروشوں کے خلاف موثرکریک ڈاﺅن جاری
اسلام آباد کیپیٹل پولیس تھا نہ لو ہی بھیر پولیس نے شیشہ سنٹرز کے خلاف موثر کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 19 ملزمان کو گرفتارکرلیا،
انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا مختلف علاقوں میں قائم شیشہ سنٹرز کے خلاف بلا تفریق کریک ڈاﺅن جاری ہے،تھا نہ لو ہی بھیر پولیس ٹیم نے شیشہ سنٹرز کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 19 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے حقہ، شیشہ اور فلیورز برآمد کرکے مزید کا رروائی ضا بطہ جا ری ہے،
اسلام آباد کیپیٹل پولیس کاوفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں قحبہ خانوں،منشیات و شراب فروشوں کے خلاف موثر کریک ڈاﺅن عمل میں لارہی ہے اور اس گھناﺅنے کاروبار میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جارہا ہے تاکہ ان غیر قانونی سرگرمیوں کے خاتمے کو یقینی بنایا جاسکا، ا سلام آباد کیپیٹل پولیس وفاقی دارلحکومت کو امن کا شہر بنانے میں تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے اور اپنے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ اپنے اردگرد کے ماحول پر نظر رکھیں اور کسی بھی مشکو ک سرگرمی کے متعلق فوری اپنے متعلقہ تھانہ یاپکار15-پر اطلاع دیں تاکہ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے جرائم کے خاتمے کویقینی بنا یا جاسکے۔
بھکاری کا روپ دھار کی سابقہ بیوی نے سابق شوہر کے ساتھ ایسا گھناؤنا کام کر دیا کہ سن کر روح کانپ اٹھے
برہنہ تصاویر بنا کر آٹھ سال تک خاتون کو بلیک میل کر کے زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار