جانیں بچانا ضروری، تبلیغی جماعت کے 150 اراکین نے پلازمہ عطیہ کرنیکے کیلئے روزہ توڑ دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کرونا وائرس سے تباہی جاری ہے، کرونا وائرس کو لے کر بھارت میں تبلیغی جماعت پر کڑی تنقید کی گئی کرونا وائرس کو تبلیغی وائرس کہا گیا تا ہم اب بھارت میں تبلیغی جماعت کے اراکین نے ایسا کام کر دیا کہ بھارت تبلیغی جماعت کے اراکین کو ہیرو کہنے پر مجبور ہو گیا
دہلی کے نظام الدین مرکز میں بھارتی ریاست تامل ناڈو سے شرکت کرنے والے تبلیغی جماعت کے وہ اراکین جن میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ صحتیاب ہو گئے ہیں، انہوں نے کرونا کے مریضوں کے علاج کے لئے پلازمہ عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد تبلیغی جماعت کے اراکین جن پر کڑی تنقید کی گئی تھی کو بھارت میں ہیرو کہا جا رہا ہے اور یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ بھارت سے تبلیغی جماعت ہی کرونا کا خاتمہ کر سکتی ہے
دہلی کے نظام الدین مرکز میں شرکت کرنے والے تبلیغی جماعت کے اراکین کو نہ صرف ہراساں کیا گیا بلکہ ان کے خلاف مقدمے بھی درج کئے گئے، ٹویٹر پر ٹرینڈ چلائے گئے لیکن مشکل کی اس گھڑی میں تبلیغی جماعت ہی کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے میدان میں آئی اور رضاکارانہ طور پر پلازمہ عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے، تامل ناڈو کے ایک ہزار سے زائد تبلیغی اراکین جن کا کرونا ٹیسٹ پہلے مثبت پھر منفی آیا تھا انہوں نے خود کو پیش کر دیا ہے،تامل ناڈو میں 1629 مریض سامنے آئے تھے جن میں سے 1300 افراد نے دہلی اجتماع میں شرکت کی تھی.
تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے 150 لوگوں نے ماہ مبارک رمضان کا روزہ قربان کر کے پلازمہ عطیہ کرنے اور کورونا متاثرین کی مدد کی ہے،دہلی میں 150 کے قریب تبلیغی جماعت کے اراکین اپنا پلازمہ عطیہ کر چکے ہین، دہلی کی وزارت صحت کی جانب سے پلازمہ کلیکشن ڈرائیو کی ذمہ داری سنبھالنے والے ڈاکٹر محمد شعیب علی کا کہنا ہے کہ تین کوارنٹائن سنٹرس پر پلازمہ سیمپل وصول کرنے کا کام کیا جا رہا ہے۔ پلازمہ عطیہ کرنے سے پہلے عطیہ کنندہ کو کچھ کھانا ہوتا ہے، ایسے میں تبلیغی جماعت کے اراکین نے روزہ توڑ کر پلازمہ عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
پلازمہ عطیہ کرنے والے تبلیغی جماعت کے اراکین میں شامل پاشا کا کہنا تھا کہ روزہ توڑنے کے بعد وہ بعد میں روزہ بعد میں رکھ سکتے ہیں لیکن انسانی جان بعد میں نہیں بچائی جا سکتی۔ بجنور کے رہنے والے محمد عثمان کا کہنا ہے کہ نریلا کوارنٹائن سنٹر میں تقریباً 950 کورونا متاثرین ہیں۔ سنٹر کے اے ڈی ایم نے ان سے پلازمہ عطیہ کرنے کے لیے رابطہ کیا۔ تو میں نے کہا کہ میں اپنا پلازمہ عطیہ کروں گا . 3 دنوں میں تقریباً 120 تبلیغی جماعت کے اراکین نے اپنا پلازمہ کورونا متاثرین کے لیے عطیہ کیا ہے۔
کرونا وائرس،تبلیغی جماعت پر تنقید،پانچ ٹی وی اینکرز کے خلاف بھی مقدمہ درج
ٹیسٹ نہ کروانے والے تبلیغی جماعت کے اراکین کو گولی مارنے کا رکن اسمبلی نے کیا مطالبہ
تبلیغی جماعت کے ملک بھر میں کتنے اراکین قرنطینہ مراکز میں؟ 2 کی ہوئی کرونا سے موت
کرونا وائرس، تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے ایک اور شخص کی ہوئی موت
بھارت میں مسلمانوں کیلئے نئی مشکل، کرونا کیوں پھیلا، تبلیغی جماعت کے سربراہ پر قتل کا مقدمہ درج
کرونا وائرس، ہسپتالوں پر تنقید کرنا اپوزیشن کے رکن اسمبلی کو مہنگا پڑ گیا،حکومت نے بھجوایا جیل
کرونا وائرس، قرنطینہ مراکز میں تبلیغی جماعت کے اراکین کے ساتھ ناروا سلوک
، دہلی نظام الدین مرکز کے امیرمولانا سعد کاندھلوی نے تبلیغی جماعت کے اراکین سے پلازمہ عطیہ کرنے کی اپیل کی تھی جس پر تبلیغی جماعت کے اراکین میدان میں آئے اور ایک ہزار کے قریب اراکین نے اپنے نام لکھوا دیئے.
کرونا وائرس، تبلیغی جماعت کو اب بھارت میں ” ہیرو” کہا جانے لگا