شہر قائد .ایئر پورٹ کے قریب سے دہشت گرد رمیش کمار گرفتار

شہر قائد .ایئر پورٹ کے قریب سے دہشت گرد رمیش کمار گرفتار #Baaghi

شہر قائد .ایئر پورٹ کے قریب سے دہشت گرد رمیش کمار گرفتار

کراچی پولیس اور حساس اداروں نے ائیرپورٹ کے علاقے بھٹائی آباد میں کارروائی کی ہے’

پولیس نے دہشت گرد کو گرفتار کیا ہے،گرفتار ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم جئے سندھ متحدہ محاز (جسمم) سے ہے۔گرفتار ملزم اعلی تعلیم یافتہ ہونے کیساتھ مختلف اقسام کے دھماکہ خیز ڈیوائس اور بم بنانے کا ماہر بھی ہے۔گرفتار ملزم رمیش کمار کراچی میں 2010 سے 2015 تک 38 سے زائد کریکر دستی بم حملوں کا ماسٹر مائنڈ تھا۔ملزم نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملکر شہر میں دستی بم حملوں سمیت معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ اور ہڑتالوں کے دوران ہنگامہ آرائی اور سینکڑوں گاڑیاں نظر آتش کرنے کا اعتراف کیا۔ملزم نے دوران انٹیروگیشن تمام دہشتگردانہ کارروائیوں کے احکامات بیرون ملک پناہ گزیں کالعدم تنظیم کے لیڈر شفیع برفت کی جانب سے ملنے کا انکشاف کیا۔

کالعدم تنظیم کا لیڈر دشمن ممالک کی خفیہ ایجنسیوں کا آلہ کار بن کر سندھ خصوصا کراچی میں بدامنی پھیلانے کیلئے نوجوانوں کا اکسا کر دیشتگردانہ کارروائیوں کیلئے استعمال کرتا ہے۔گرفتار ملزم نے مزید انکشاف کیا کہ شفیع برفت ان تمام کارروائیوں کیلئے احکامات کے علاوہ فنڈز بھی بھیجتا تھا تاکہ دھماکہ خیز مواد بنانے کیلئے سامان کی خریداری اور تنظیم کے دیگر کارندوں کی مالی معاونت کر سکے۔

گرفتار ملزم سے دھماکہ خیز مواد، تاریں، دستی بم، موبائل فون اور شناختی کارڈ برآمد کر لئے گئے ہیں،ملزم رمیش کمار سے تفتیش کی جا رہی ہے مزید انکشافات اور گرفتاریاں متوقع ہیں۔

وزیراعظم کے حلقہ انتخاب میں زمانہ جاہلیت کی یاد تازہ،سفاک باپ نے بیٹا نہ ہونے پر 3 کمسن بیٹیوں کو قتل کر دیا

پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی

پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور

کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

نشہ نہ ملا تو سفاک باپ نے چھ ماہ کی بیٹی کے ساتھ ایسا کام کر دیا کہ سن کر روح کانپ اٹھے

Comments are closed.