بلدیاتی الیکشن کے پُرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے حفاظتی اقدامات
پاکستان رینجرز (سندھ) کی جانب سے بلدیاتی الیکشن کے پُرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے حفاظتی اقدامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔ پاکستان رینجرز (سندھ) کا پولیس کے ساتھ کراچی اور حیدر آباد کے مختلف علاقوں میں فلیگ مارچ۔ فلیگ مارچ کراچی کے علاقے حب ریور روڈ، بلدیہ، گولیمار چورنگی،ڈسکو موڑ، ناگن چورنگی، سخی حسن چورنگی، ملیر ماڈل کالونی، گڈاپ روڈ، یونیورسٹی روڈ،نیپا چورنگی، حسن اسکوائر، الآصف اسکوائر، سہراب گوٹھ، بلاول چورنگی، بوٹ بیسن چورنگی،ڈیفنس، کلفٹن، شاہین کمپلیکس چورنگی،ضیاء الدین احمد روڈ،آئی آئی چندریگر روڈ، چاکیواڑہ روڈ، ایم اے جناح روڈ،طارق روڈ، شاہراہ فیصل اور ملحقہ علاقوں میں کیا گیا جبکہ حیدر آباد کے علاقے فتح چوک، قاسم آباد، ٹھنڈی سڑک، لطیف آباد، آٹو بھان روڈ، حیدر چوک، پکا قلعہ، پھلیلی، برنس روڈ، ہالہ ناکہ، قاسم چوک، رانی باغ، صدر پریس کلب شامل ہیں۔
جبکہ دوسری جانب الیکشن کے دوران لاء اینڈ آرڈر کو موثر رکھنے کے لیے رینجرز اور پولیس کی جانب سے مختلف علاقوں میں سرچ اور کومبنگ آپریشن کیے گئے جس میں متعدد جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر کے اُن کے قبضے سے اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد کر لیا گیا۔
ترجمان رینجرز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عوام سے بھی اپیل کی جاتی ہے کہ وہ کسی بھی شرپسند عناصر، مشکوک سر گرمی اور نا خو ش گوار واقعہ کی فوری اطلاع تعینات رینجرز اہلکار،رینجرز ہیلپ لائن 1101 پر، رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔دورانِ الیکشن کراچی اور حیدر آباد کے 500 حساس پولنگ اسٹیشن میں رینجرز اہلکار تعینات ہونگے جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے رینجرز بطور کوئیک رسپانس فورس علاقے میں موجود رہیں گے۔
شہر قائد کراچی میں بلدیاتی الیکشن کل اتوار کو ہوں گے
بلدیاتی انتخابات کیلئے پالیس کی جانب سےسیکیورٹی پلان مرتب
تم آرڈیننس لاؤ گے ہم اس کا بھی عدالتوں میں مقابلہ کریں گے، حافظ نعیم الرحمان
موجودہ حالات میں حکومت کا ساتھ جاری رکھیں،گورنر سندھ کی خالد مقبول صدیقی سے…
اچھوتے آئیڈیے کی مدد سے ایک بے قیمت کچرے کو لگڑری آرٹ کے نمونے میں بدلنے کا فن
2022 میں سوشل میڈیا ایپ کی مقبولیت میں غیرمعمولی اضافہ
اغوا برائے تاوان کے الزام میں سی ٹی ڈی افسر کا ڈرائیور گرفتار
معاشی غیریقینی کے باوجود:انڈس موٹرز نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 12 لاکھ تک اضافہ کردیا








