لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو طلبا کو الیکٹرک بائیکس پیر تک تقسیم کرنے سے روک دیا،
عدالت نے الیکٹرک بائیکس کی قرعہ اندازی عدالتی حکم کے ساتھ مشروط کردی اور طلبا کو الیکٹرک بائیکس دینے کی تفصیلات پنجاب حکومت سے طلب کر لی ہیں، دوران سماعت عدالت نے کہاکہ کن کن شہروں میں کتنی الیکٹرک بائیکس تقسیم کی جارہی ہیں، رپورٹ دی جائے،جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ طلبا کو پبلک ٹرانسپورٹ کی طرف راغب کیا جائے،طلبا کو الیکٹرک بائیکس دینگے تو وہ ون ویلنگ کرینگے،طالبعلم لڑکیوں کے تعلیمی اداروں کے باہر جائیں گے،حکومت الیکٹرک بائیکس کے بجائے کالجز کو الیکٹرک بسیں فراہم کرے،
لاہور ہائیکورٹ نے سموگ کے تدارک کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن کے کیفوں کوڈی سیل کرنے کا حکم دے دیا،عدالت نے بیان حلفی جمع کروانے کے بعد کیفوں کو ڈی سیل کرنے کا حکم دیا،عدالت نے کہاکہ دوبارہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی تو 10،10روپے جرمانہ کیا جائے ،کیفوں کو رات 11بجے جبکہ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو رات 12بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت ہے،
عجیب و غریب لائٹس لگا کر عوامی پیسے کو ضائع کیاگیا،گملوں میں پودے رکھے گئے جو 4روز بعد مرجھا گئے،عدالت برہم
دوران سماعت عدالت نے جشن بہاراں کی مناسب سے کینال روڈ پر لائٹس لگانے پراظہار ناراضگی کیا،جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ لائٹس لگانے کے بجائے پودے لگاتے تو وہ ماحول کیلئے فائدہ مند تھے،عجیب و غریب لائٹس لگا کر عوامی پیسے کو ضائع کیاگیا،گملوں میں پودے بھی رکھے گئے جو 4روز بعد مرجھا گئے،عدالت نے پی ایچ اے کے وکیل سے استفسار کیا کہ لائٹس پر کتنا پیسہ لگا، تفصیل کیا ہے،وکیل پی ایچ اے نے کہاکہ مائی لارڈ! اس پر تفصیل کا علم نہیں، منگوا لیتے ہیں،عدالت نے کہاکہ مساجد کے وضو کے پانی کو پودوں کو لگانے کیلئے ری سائیکلنگ کے اقدامات کئے جائیں ، فصلوں کی باقیات کو اب بھی جلایا جارہا ہے اس کو روکناہوگا۔
واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے ایندھن کی بڑھتی قیمتوں کے درمیان اساتذہ کی مدد کے لیے ایک اہم اقدام کے تحت صوبے بھر کے 15,000 اساتذہ کو الیکٹرک بائیکس تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ منصوبہ تین مرحلوں میں شروع ہوگا۔ پہلے مرحلے میں 5,000 اساتذہ کو پھر دوسرے مرحلے میں 10000لوگ مستفیذ ہونگے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے طلباء کے لئے تحفہ کے طور پر 20,000 بائیکس کی فراہمی کا آغاز کیا ہے، جن میں 19,000 پیٹرول بائیکس اور 1,000 الیکٹرک بائیکس شامل ہیں۔ ان بائیکس کی قیمتوں میں 20 ہزار کی ایڈوانس اور 2 سال کی ماہانہ اقساط شامل ہیں.
مریم نواز کا آٹھ سو کا سوٹ،لاہوری صحافی نے عظمیٰ بخاری سے مدد مانگ لی
مریم نواز تو شجر کاری مہم بھی کارپٹ پر واک کرکے کرتی ہے،بیرسٹر سیف
بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا
مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی
پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ
بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو
بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا
بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے
سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری