مقبوضہ کشمیر میں کرونا وائرس ،مشعال ملک نے بڑا مطالبہ کر دیا،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کو بھی کورونا وائرس نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، کشمیریوں کے پاس علاج و معالجے کی سہولت بھی موجود نہیں،

مشعال ملک کا کہنا تھا کہ عالمی برادری اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کو کشمیر میں ہنگامی طور پر کشمیر میں اپنی ٹیمیں بھجوائیں ۔ کشمیری پانچ اگست 2019 ء کے بعد اپنے گھروں میں قید ہیں، بھارت نے کشمیریوں سے اطلاعات کی رسائی بھی چھین رکھی ہے، کشمیریوں کا دنیا سے رابطہ منقطع ہے،کشمیر میں ادویات اور ڈاکٹرز کی قلت ہے۔

مشعال ملک کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی حکومت نے کشمیریوں سے علاج معالجے کی سہولیات بھی چھین رکھی ہیں۔ کورونا وائرس کے باعث ساری دنیا میں ایمرجنسی نافذ ہے۔ آج دنیا کشمیر میں لاک ڈاؤن کی تکلیف کو بہتر سمجھ سکتی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ اقوام متحدہ کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ٹیم تشکیل دے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں دو شہریوں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے جبکہ مشتبہ مریضوں کی تعداد 2 ہزار سے زائد ہے.مقبوضہ کشمیر میں 2157 لوگوں کو کروناوائرس کے شعبے میں نگرانی میں رکھا ہوا ہے. بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں 1829 افراد کو گھروں میں ہی جبکہ 29 افراد کوہسپتال میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے ۔

کرونا کا خدشہ، چکن کی قیمت دس روپے فی کلو ہونے پر پولٹری مالکان نے 6 ہزار مرغیوں کو زندہ دفنا دیا

کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

تعلیمی ادارے بند، میٹرک اور انٹر کے امتحانات ہوں گے کب؟ سعید غنی نے کیا بڑا اعلان

کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

خیال رہے سندھ بھر سے کرونا وائرس کے کُل 76 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں ، جس کے بعد ملک میں مجموعی کیسز کی تعداد 94 ہوگئی ہے، ترجمان کے مطابق 25 کا تعلق کراچی ، ایک حیدرآباد اور 50 کا تفتان ایران سے ہے جبکہ دو مریضوں کو صحتیاب ہونے پر گھر بھیج دیا گیا ہے اور 74 مریض اسوقت اسپتالوں میں زیر علاج ہیں

Shares: