مزید دیکھیں

مقبول

کراچی ،پسند کی شادی ،سالوں کے ہاتھوں بہنوئی قتل

کراچی کے علاقے بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں گھر...

معروف کورین پاپ اسٹار اپنے کمرے میں مردہ پائے گئے

معروف کورین پاپ اسٹار چو وہیسنگ 43 سال...

ملالہ یوسفزئی کا شانگلہ کا ایک روزہ دورہ،آبائی گھر آمد

پاکستان کی معروف نوبیل انعام یافتہ سماجی کارکن ملالہ...

علیم خان کا صرف ایک وزارت رکھنے کا فیصلہ

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے رہنما عبدالعلیم...

پاکستانی پارلیمانی وفد کی سعودی فرماں روا سے ملاقات، کیا ہوئی بات؟ اہم خبر

پاکستانی پارلیمانی وفد کی سعودی فرماں روا سے ملاقات، کیا ہوئی بات؟ اہم خبر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسپیکراسد قیصرکی سربراہی میں پاکستانی پارلیمانی وفدکی سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات ہوئی ہے،پارلیمانی وفدمیں حکومتی اوراپوزیشن ارکان شامل ہیں، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اورمسلم امہ سےمتعلق امورپرتبادلہ خیال کیا گیا.

پاک سعودی تعلقات ایک نئی سطح پر پہنچ گئے،کشمیر پر دنیا نے ہمارا بیانیہ مان لیا،وزیراعظم

سعودی عرب اور ایران کے درمیان تصفیہ کون کروا سکتا ہے؟ صدر مملکت بول پڑے

وزیراعظم عمران خان کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، تیل تنصیبات پر حملوں کی مذمت

ملاقات کے دوران ، انہوں نے دونوں ممالک کے مابین پارلیمانی امورمیں دوطرفہ تعاون بڑھانے کا جائزہ لیا۔اس موقع پر سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبد اللہ بھی موجود تھے۔ ملاقات میں شوریٰ کونسل کے اسپیکر ڈاکٹر شیخ عبداللہ بن محمد الشیخ؛ وزیر مملکت ، کابینہ کے ممبر اور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان، پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی؛ اور سعودی عرب میں پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز بھی موجود تھے۔

ترک صدرکے سعودی دھمکیوں کے بیان کی حقیقت کیا؟ سعودی عرب بھی میدان میں آ‌ گیا

کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

فواد چودھری نے سعودی عرب سے بڑی مدد مانگ لی، جان کر وزیراعظم بھی حیران

قبل ازیں گزشتہ روز سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سعودی عرب میں سعودی شوریٰ کونسل کے چیئرمین سے ملاقات کی جس میں سعودی شوریٰ کونسل اور قومی اسمبلی کے درمیان پارلیمانی روابط کے فروغ اور مسئلہ کشمیر کے حل سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں قومی اسمبلی کے حکومتی اور اپوزیشن ارکان پر مشتمل وفد کے ارکان بھی موجود تھے۔ ملاقات میں عالم اسلام کو درپیش چیلنجز تبادلہ خیال کیاگیا اور سعودی شوریٰ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ اور سپیکر کے درمیان اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ عالم اسلام میں اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے اور ہمیں مغرب میں اسلامو فوبیا جیسے بڑھتے ہوئے رحجان کا مل کر مقابلہ کرنا چاہئے۔

سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ خطہ میں تمام تنازعات کا پرامن حل نکلنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ برصغیر جنوب ایشیاءکے امن کےلئے کشمیر فلیش پوائنٹ بن چکا ہے۔ انہوں نے اپنے سعودی ہم منصب کو بھارتی افواج کی مقبوضہ کشمیر میں چیرہ دستیوں سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا اور کہا کہ بھارتی حکومت کے حالیہ اقدامات نے تمام بھارتی اقلیتوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ او آئی سی کو مسئلہ کشمیر کے حل اور مغرب میں بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا جیسے رحجان کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔

عمرہ کرنے والوں کو سعودی حکومت نے سنائی خوشخبری، پاکستانیوں کا دیرینہ مطالبہ ہوا پورا

تیل تنصیبات حملوں میں ایران ملوث ،سعودی عرب نے دکھائے ثبوت

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپنے سعودی ہم منصب کو آئندہ سال کے اوائل میں عالمی کشمیر کانفرنس کے اسلام آباد میں انعقاد کے حوالہ سے تفصیلات سے بھی آگاہ کیا اور کانفرنس کے انعقاد کے حوالہ سے سعودی عرب کے تعاون پر شکریہ بھی ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس کے ذریعے عالمی برادری کو بھارت کی جانب سے کشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم سے بھی آگاہ کرنے کا موقع ملے گا۔

سعودی شوریٰ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ محمد ابراہیم الشیخ نے قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی حکومت اور شوریٰ کونسل اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ بھارت کو کشمیر میں اپنی چیرہ دستیاں بند کر دینی چاہئے اور کشمیریوں کو ان کا آئینی حق دینا چاہئے۔

واضح رہے کہ سعودی شوریٰ کونسل کے سربراہ نے چند روز قبل پاکستان کا دورہ کیا تھا جس کے دوران اسد قیصر نے کشمیر پر بین الپارلیمانی کانفرنس کے انعقاد کی تجویز دی تھی جسکی سعودی عرب نے تائید کی تھی، کشمیر پر بین الپارلیمانی کانفرنس اگلے برس 2020 کے ابتدائی ماہ میں ہو گی جس میں مختلف ممالک کے اراکین پارلیمنٹ شرکت کریں گے، پاکستان اور سعودی عرب ملکر کشمیر کے حوالہ سے کانفرنس کی تیاریاں کر رہے ہیں، اسی ضمن میں اسد قیصر نے سعودی عرب کا دورہ کیا ہے

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan