اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہریوں سے ایک اور وعدہ پورا کردیا-
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق فیض آباد سے نیو اسلام آباد ائیرپورٹ کو میٹرو بس سروس سے جوڑ دیا گیا اب شہری نیو اسلام آباد ائیرپورٹ سے فیض آباد اور فیض آباد سے نیو اسلام آباد ائیر پورٹ تک باآسانی سفر کر سکیں گے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے راولپنڈی، اسلام آباد اور گردونواح کے شہریوں سے 7 دن میں اپنا وعدہ پورا کر دکھایا اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میٹرو کا 4 سال سے نا مکمل منصوبہ 4 دن میں فعال کرایا ہے۔
کرپشن کا ایک دھیلا اورینج لائن منصوبے میں ثابت نہیں ہوسکا،وزیراعظم
ذرائع کے مطابق انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میٹرو کے افتتاح پر اعلان کیا تھا کہ رمضان المبارک میں شہری اسلام آباد میٹرو میں مفت سفر کریں گے۔
یاد رہے کہ وزیر اعظم نے 18 اپریل کو میٹروبس اسلام آباد کا افتتاح کیا تھا ، میٹرو بس روازنہ ہزاروں مسافروں کو عالمی معیار کی سفری سہولت فراہم کرے گی اس سروس کی توسیع کرکے روات تک لے جایا جائے گا۔
خاتون اول کون؟ وزیر اعظم بننے کے بعد شہباز شریف کی بیوی تہمینہ درانی کا پہلا…
خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے عہدے کا حلف لینے کے دوسرے روز بعد ہی پشاورموڑ تا نیو اسلام آباد ایئرپورٹ میٹروبس سروس منصوبے کا دورہ کیا تھا اس موقع پر وزیراعظم نے سوال کیا تھا کہ اسلام آباد میٹرومنصوبہ طویل عرصے سے کیوں التوا کا شکار رہا؟ منصوبے پر التوا کا کوئی جواز نہیں بنتا۔
نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا
وزیراعظم شہبازشریف نے میٹرو بس منصوبے کے التوا کی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ 16بلین خرچ ہونےکےباوجودمنصوبہ التوا کا شکار ہونا قابل افسوس ہے میٹروبسوں میں سامان رکھنےکی سہولت بھی مہیا کی جائے اور عوامی مفاد کے منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے۔
وزیراعظم نے سی ڈی اے کو 16 اپریل کو پشاور موڑ ائیرپورٹ میٹرو سروس چلانے اور بارہ کہو، روات سے پشاور موڑ تک میٹرو سروس کی فزیبلیٹی رپورٹ تیار کرنے کا حکم بھی دیا تھا۔