سانحہ ماچھکہ، پولیس اہلکار احمد نواز لاپتہ،والدہ کی دہائی

0
68
ahmad nawaz

سانحہ ماچھکہ، پولیس اہلکار احمد نواز لاپتہ ہو گیا، تاحال نہ مل سکا، والدہ نےحکام بالا سے جلد بازیاب کروانے کا مطالبہ کر دیا، اہلخانہ نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ ڈاکو احمد نواز کو اغوا کر کے لے گئے ہیں

رحیم یار خان میں پولیس حملے کے دوران ایک پولیس اہلکار تاحال لاپتہ ہے، 12 نوجوان شہید ہوئے تھے، انکی نماز جنازہ ادا کر دیا گیا ہے، زخمیوں کو ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے، وزیر داخلہ، آئی جی پنجاب نے ہسپتال کا دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت کی تا ہم ایک پولیس اہلکار احمد نواز لاپتہ ہے،پولیس اہلکار احمد نوازکی والدہ کہتی ہیں ، مجھے میرا بیٹا جان سے پیارا ہے، معلومات تک نہیں دی جارہیں، کہاں ہے وہ؟، غریب کیلئے کوئی قانون نہیں،مریم نواز سے التماس ہے میرے بیٹے کو جلد از جلد بازیاب کروائیں، ہم بہت فکر مند ہیں، نہ وہ شہیدوں میں نہ وہ زخمیوں میں ،ہمیں نہیں پتہ چل رہا وہ کہاں ہے، میرے بیٹے کو بازیبا کروایا جائے، یہ پاکستان ہے، اس میں کون سا قانون ہے، میرے بیٹے کو بازیاب کروایا جائے، اس موقع پر موجود افراد نے احمد نواز کو بازیاب کروانے کے لئے نعرے بازی بھی کی.

کچے کے علاقے میں شہید 12 پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

رائفل پکڑ لو لگتا ہے آخری ٹائم ہے،حملے سے قبل پولیس اہلکاروں کی ویڈیو وائرل

پنجاب پولیس کی جوابی کارروائی،حملے کا مرکزی ملزم بشیر شر ہلاک

قبل ازیں رحیم یار خان کے کچے کے علاقے ماچھکہ میں ڈاکوؤں کے پولیس کی 2 گاڑیوں پر حملے کے نتیجے میں شہید پولیس اہلکاروں کی تعداد 12 ہو گئی ہے،ڈاکوؤں نے فائرنگ کے ساتھ ساتھ راکٹ بھی فائر کئے، ڈاکوؤں کے حملے میں چھ اہلکار زخمی بھی ہوئے، پانچ لاپتہ ہوئے تھے جن کو ریسکیو کر لر لیا گیا، جمعرات کی شام 2 پولیس موبائلوں پر سوار 20 پولیس اہلکار کچے اور حفاظتی بند پر قائم چوکیوں کا معائنہ کر کے واپس آ رہے تھے کہ نورشاہ کے قریب دونوں پولیس موبائلیں بارش کے جمع پانی میں پھنس گئیں،اندھیرا ہونے پر ڈاکوؤں نے پولیس موبائلوں کا گھیراؤ کر کے ان پر گولیاں برسا دیں،واقعے کے بعد رحیم یار خان اور گھوٹکی سے پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی، لاپتہ 5 پولیس اہلکاروں کو ریسکیو کر لیا گیا، شہید اور زخمی اہلکاروں کو شیخ زید اور صادق آباد اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تھانہ روجھان کی حدود سے کچے کے ڈاکوؤں کے سہولت کار کو گرفتار کرلیا گیا

گھوٹکی: کچے کے علاقے میں پولیس کا ڈاکوؤں کے ساتھ مبینہ مقابلہ،3 مغوی بازیاب کرانے کادعویٰ

تنگوانی:کچے کے ڈاکوؤں نے 2 شہریوں کو اغواء کرلیا

تنگوانی : کچے کے ڈاکوؤں نےمل چوکیدارسمیت 10 افراد اغوا کرلئے

گھوٹکی:کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن،خطرناک ڈکیت نے ہتھیارڈال دئے

ڈاکوؤں کے کئی ٹھکانے گرانے کے بعد جلا دیے گئے

کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے دوران آئی جی پنجاب اور ڈی پی او پر فائرنگ

ڈھولچی ڈانسر گروپ کچے کے ڈاکوؤں کے چنگل سے بازیاب

Leave a reply