پی ٹی آئی نے خونی مارچ کرکے دکھا دیا اب خونی الیکشن کی بات کررہی ہے،شرجیل میمن

sharjeel memonsindh

سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ جینیوا میں اہم ڈونر کانفرنس منعقد ہورہی ہے تاکہ پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے حوالے سے ہو رہی ہے وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ اس کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں

پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عمران خان کس سیاسی انجینئرنگ کی بات کرتے ہیں، عمران خان نے لوگوں کو گمرا ہ کررہے ہیں،عمران خان نیا بیانیہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں پی ٹی آئی رہنماوں کو کہا ہے کہ مجھ پرالزامات کا جواب دیں پی ٹی آئی نے خونی مارچ کرکے دکھا دیا اب خونی الیکشن کی بات کررہی ہے ،تمام سیاسی جماعتوں سے لوٹے جمع کرکے پارٹی بنا کر دی گئی، بچے بچے کو معلوم ہے کہ پی ٹی آئی مصنوعی جماعت بناکر دی گئی ،انھیں پہلے سے کیسے پتہ کہ الیکشن کے دوران خون خرا بہ ہوگا ،اگر الیکشن کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ ہوا تو انہیں شامل تفتیش کیا جائے گا ،مصنوعی سیاست دان ہم پر تھوپے گئے اور اب وہ کہتے ہیں دھاندلی ہو گی ،

زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

سندھ کی جیلوں میں افغانی بچوں کی تصاویر، شرجیل میمن نے حقیقت بتا دی

خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے اوباش ملزمان گرفتار

جماعت اسلامی نے 2013 میں الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا ، دو مرتبہ جماعت اسلامی کے میئر کراچی منتخب ہوئے کراچی میں کونسی بڑی اسکیم متعارف کروائی ، بتائیں ، کراچی کے مسائل حل کرنے کے لیے سندھ حکومت نے جو کام کیے ان کا ذکر کریں ،کراچی میں صحت کی سب سے بہترین سہولیات دستیاب ہیں،پیپلز پارٹی اپنے کام گنوا رہی ہے ، جماعت اسلامی بھی اپنے منصوبے گنوائے ،اسٹریٹ کرائم کے حوالے سے پولیس نے پیٹرولنگ بڑھائی ہے ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے کراچی میں کریک ڈاؤن جاری ہے ،جماعت اسلامی کی سیاست جھوٹ اور آدھے سچ پر مبنی ہے،خیبر پختونخوا کی کرپشن کے قصے آج کے اخبار میں چھپ رہے ہیں عمران خان کے دور میں کرپشن کا انڈیکس اوپر گیا ،ایم کیو ایم کو سمجھایا ہے، ان کے جائز تحفظات دور کریں گے ،

More posts