پی ٹی آئی سیاست کو دفن کرکے ہی دم لیں گے ،ترجمان جے یو آئی
پی ٹی آئی سیاست کو دفن کرکے ہی دم لیں گے ،ترجمان جے یو آئی
شیریں مزاری کے اقوام متحدہ کو مراسلے پر ترجمان جے یو آئی کا رد عمل سامنے آیا ہے
ترجمان جے یو آئی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اب بھی ناموس رسالت کے قانون 295C کے خلاف مراسلہ لکھ کر اپنی مذہب دشمنی کے ثبوت پیش کرکے عالمی برادری کے سامنے اپنی نوکری پکی کررہی ہے ۔ پی ٹی آئی کا یہ اقدام یہودی ایجنٹ ہونے کا واضح ثبوت ہے ۔عمران نیازی کے اقتدار کے خلاف ہونے کے ساتھ اس کے یہودی اور قادیانی لابی کے ساتھ روابط کے بھی خلاف تھے ، اسلئے اس کے اقتدار سے نکل جانے کے بعد اس کے خلاف تحریک ختم نہیں ہوئی ۔پی ٹی آئی سیاست کو دفن کرکے ہی دم لیں گے ۔
ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کا مزید کہنا تھا کہ عمران نیازی اور اس کی حواریوں کے اس مراسلے کا اصل مقصد قادیانیوں کے لئے پوشیدہ ہمدردی کا اظہار ہے ۔ناموس رسالت کے لئے پندرہ ملین مارچ کئے ،اس حوالے سے کسی سے کوئی رعایت نہیں کی جائے گی پاکستانی عوام دیکھ لیں کہ یہ کس کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں ۔ناموس رسالت اور ختم نبوت کے لئے اپنی جانوں کو بھی قربان کردیں گے ۔ مولانا فضل الرحمان کے خلاف عمران نیازی کا غصہ بھی مفتی محمود رحمہ اللہ کی وجہ سے ہے جنہوں نے قادیانیوں کو اسمبلی سے غیر مسلم قرار دیا تھا
تحریک جوانان پاکستان کے چیئرمین عبداللہ گل کا کہنا ہے کہ بہتر تھا شیرین مزاری توہین رسالت بل حوالے UN کو خط لکھنے کے بجائے شرعی عدالت کو خط لکھتیں حکومت کو بھی احتیاط سے کام لینا چاہیے تھا اس خط کی گونج بہت دور اور دیر تک سنی جائیگی توہین رسالت بل کیلیے بھی خطرہ ہوگا اور ریاست پاکستان/اداروں پر بھی انتہا پسندی کا کیبل لگایا جا سکتا ہے
بہتر تھا شیرین مزاری توہین رسالت بل حوالے UN کو خط لکھنے کے بجائے شرعی عدالت کو خط لکھتیں
حکومت کو بھی احتیاط سے کام لینا چاہیے تھا
اس خط کی گونج بہت دور اور دیر تک سنی جائیگی
توہین رسالت بل کیلیے بھی خطرہ ہوگا اور ریاست پاکستان/اداروں پر بھی انتہا پسندی کا کیبل لگایا جا سکتا ہے— Abdullah Gul (@MAbdullahGul) May 6, 2022
انسانی حقوق کے وزیر ریاض حسین پیرزادہ کا کہنا ہے کہ حکومت ملک کا تشخص مزید بہتر بنانے کیلئے کام کرے گی۔ اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا حکومت تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کی جانب سے اقوام متحدہ کو لکھے گئے خط کا جواب دے گی
واضح رہے کہ توہین مذہب کے مقدمات، شیریں مزاری نے اقوام متحدہ میں مسئلہ اٹھا دیا سرکاری سرپرستی میں سیاسی مخالفین کیخلاف توہین مذہب کےقانون کا نہایت اشتعال انگیز استعمال پاکستان تحریک انصاف نے معاملہ اقوامِ متحدہ کے خصوصی مندوبین کےسامنے رکھ دیا ،سینئر مرکزی رہنما، رکن کور کمیٹی اور سابق وزیرِ انسانی حقوق ڈاکٹرشیریں مزاری نے خصوصی خطوط بھجوا دیے ،ایک خط اظہارِ رائے کی آزادی کے حقوق کےتحفظ و فروغ کیلئےاقوامِ متحدہ کےخصوصی مندوب کو انسانی حقوق کونسل کی قرارداد 34/18 کے تحت بھجوایا گیا انسانی حقوق کونسل کی قرارداد 40/10 کے تحت دوسرا خط مندوب برائےتحفظِ آزادئ عقائد کو بھجوایا گیا اقوامِ متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کو بھی خصوصی مراسلہ ارسال کیا گیا ہے، امریکی سازش کے نتیجے میں مسلط ہونے والی امپورٹڈ حکومت کے غیرجمہوری ہتھکنڈوں کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں، ڈاکٹر شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ پاکستان اقوامِ متحدہ کا ایک ذمہ دار رکن، عالمی معاہدوں اور قانون کی پابند ریاست ہے،
وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوران مسجد نبوی میں نازیبا واقعہ پیش آیا، پاکستانی شہریوں کی جانب سے چور چور کے نعرے لگائے گئے، اس پر سعودی حکومت نے بھی ایکشن لیا اور کچھ افراد کو گرفتار کیا ہے، پاکستان میں سابق وزیراعظم عمران خان، شیخ رشید، فواد چودھری، انیل مسرت سمیت کئی رہنماؤں پر فیصل آباد، اٹک میں مقدمہ درج ہو چکا ہے، شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد گرفتار ہو چکے ہیں، حکومت نے مقدموں میں نامزد دیگر افراد کی گرفتاری کا بھی اعلان کر رکھا ہے،
مسجد نبوی میں نازیبا نعرے، مولانا طارق جمیل بھی خاموش نہ رہ سکے
مسجد نبوی واقعہ توہین رسالت کے زمرے میں آتا ہے، مبشر لقمان کے فین کی قوم سے اپیل
مسجد نبوی کو جلسہ گاہ بنانیوالو شرم کرو، بے حرمتی کا سازشی پکڑا گیا، مبشر لقمان پھٹ پڑے
مسجد نبوی میں نازیبا نعرے، رانا ثناء اللہ نے بڑا اعلان کر دیا
سینکڑوں پیغامات موصول ہوئے کہ حکومت ایکشن کیوں نہیں لے رہی۔ مریم نواز کا ردعمل
سعودی عرب میں گرفتاریوں کی ویڈیو
شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق مسجد نبوی میں واقعہ کی خود نگرانی کرتے رہے
شیخ راشد شفیق کی عدالت پیشی،عید گزاریں گے جیل میں
توہین مسجد نبوی ٫عمران خان۔ شیخ رشید٫فواد چودھری پر مقدمہ درج
تمام مکاتب فکرکو اکٹھا کرکےعمرانی فتنے کا خاتمہ کرنا ہوگا،جاوید لطیف
عدالت کا شہباز گل کو وطن واپسی پر گرفتار نہ کرنے کا حکم
پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج توہین مذہب کے مقدمات چیلنج
توہین مذہب مقدمہ، چھٹی کے روز درخواست پر سماعت، عدالت نے بڑا حکم دے دیا