پی ٹی آئی سے مستعفی ہونا کافی نہیں بلکہ جرم کی سزا ملنی چاہئے. جے یو آئی
ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سے مستعفی ہونا کافی نہیں پاکستان کو تباہ کرنے کے جرم کی سزا ملنی چاہیے بلکہ عمران نیازی سیاست کے میدان سے باہر ہوچکے ،بارہواں کھلاڑی بھی تسلیم نہیں کرتے جبکہ پی ٹی آئی میں رہنے والے بقیہ دوچار رہنماء پریس کانفرنس کردیں تو میڈیا کا قیمتی وقت بچ جائے گا ۔
جاری اعلامیہ کے مطابق گندی سیاست اور ملک کو تباہ کرنے کا حصہ رہنے والے قومی مجرم ہیں اور تعجب ہے کہ جن کے آباؤ اجداد نے ماضی میں پاکستان کو نقصان پہنچایا وہی عمران نیازی کے ارد گرد بھی نظر آئے ۔ مزید یہ بھی کہا کہ نو مئی کو پی ٹی آئی قیادت نے اپنی سیاست پر خودکش حملہ کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس 
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا   
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی 
ترجمان جےیوآئی اسلم غوری کا کہنا تھا کہ  کروڑوں روپے میں پارٹی ٹکٹ خریدنے والے ان ٹکٹوں کو عمران کے دروازے پر پھینک رہے ہیں جبکہ عمران نیازی کو پاکستان کی سیاسی تاریخ میں ملک وقوم کے غدار کے طور پر یاد رکھا جائے گا ۔








