اسلام آباد:وزیراعظم بننے کے بعد شہباز شریف کی نواز شریف سے پہلی ملاقات ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کیلئے لندن پہنچ گئے۔

وزیراعظم شہباز شریف لندن پہنچے تو سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملنے کے لئے پہنچ گئے، نواز شریف اور شہباز شریف کی ملاقات کی ویڈیو وائرل ہو چکی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہباز شریف جھک کر بھائی کو مل رہے ہیں اور شہباز شریف آبدیدہ ہو چکے ہیں جبکہ نواز شریف شہباز شریف کا کندھا تھپکا رہے ہیں، نواز شریف کے لندن جانے کے بعد شہباز شریف ایک بار انکے ساتھ گئے تھے، بعد ازاں شہباز شریف واپس آئے تو انکا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا تھا جس کے بعد شہباز شریف دوبارہ لندن نہیں جا سکے

اب وزیراعظم بننے کے بعد شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالا گیا ہے اور وہ ن لیگی رہنماؤں کے ہمراہ لندن گئے ہیں، شہباز شریف کی قیادت میں وفاقی وزراء کی بھی لندن میں نواز شریف سے ملاقات ہوئی ہے، اس موقع پر اسحاق ڈار، عابد شیر علی بھی موجود تھے

شہباز شریف نے نواز شریف سے ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال بارے آگاہ کیا، شہباز شریف سمیت ن لیگی قیادت نے نواز شریف کی صحت بارے دریافت کیا، سابق وزیراعظم نواز شریف نے شہباز شریف کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد دی،

نواز شریف کی بیٹی مریم نواز نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تصاویر شیئر کی ہیں

واضح رہے کہ گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ نواز شریف نےو زیراعظم شہباز شریف کو ن لیگی رہنماؤں سمیت لندن طلب کیا ہے، ن لیگ کا انتہائی اہم اجلاس ہو گا جس میں اہم فیصلے کئے جائیں گے،

Shares: