سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز سے امریکی سفارتخانہ کے ڈپٹی پولیٹکل کونسلر کرسٹوفر جے براؤن کی ملاقات ہوئی ہے
ملاقات پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوئی ،پاکستان امریکہ تعلقات ، دوطرفہ تعاون ، آئی ایم ایف پروگرام سمیت پاکستان کی معاشی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ پاکستان کا معاشی اور سیاسی استحکام آپس میں جڑے ہوئے ہیں،ہم پرامن سیاست یقین رکھتے ہیں۔ ملکی صورتحال کے پیش نظر ڈائیلاگ بہت ضروری ہے، تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مذاکرات ہی واحد حل ہے۔ہم قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں۔پی ٹی آئی بطور جماعت تشدد اور فساد کو رد کرتی ہے۔ پاکستان ایک عظیم ملک ، عوام غیور ہیں۔
ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات اور رابطوں کو بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ،شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ملک کی زیادہ تر آ بادی نوجوانوں پر مشتمل ہے انکو ترقی کے مرکزی دھارے میں لیکر آنا ہے ،پائیدار ترقی کے لئے پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے ۔قانون سازی ایک سنجیدہ مسلہ ہے اور اس کے لئے ترجیحات کو واضح کرنا ہوگا۔ملک کو درپیش مسائل کا حل سیاسی و معاشی استحکام ہے ۔ صحت اور تعلیم کو ترجیح دینا ہو گی ،مختلف شعبوں میں اصلاحات لانا ہونگی ،پاور سیکٹر اور سٹیٹ اونڈ انٹرپرائز ز میں اصلاحات لازمی ہیں
9 مئی کو ایک سال، زخم ابھی تازہ،عمران کا جوابی وار،معافی نہیں ملے گی؟
نومئی،ایک برس بیت گیا،ملزمان کی سزائیں نہ مل سکیں،یہ ہے نظام انصاف
نو مئی واقعات کی چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے سامنے مذمت کی تھی،عمران خان
9 مئی پاکستان کیخلاف بہت بڑی سازش جس کا ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی،عظمیٰ بخاری
9 مئی کی آڑ میں چادرو چار دیواری کی عزت کو پامال کرنیوالے معافی مانگیں،یاسمین راشد
عوام نے نومئی کے بیانیے کو مستر د کر دیا ،مولانا فضل الرحمان
اسد قیصر نے نومئی کے واقعات پر معافی مانگنے سے انکار کر دیا