سپیکر سمیت 23 اراکین پارلیمنٹ میں کرونا کی تشخیص،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والے کرونا وائرس کی تباہی دنیا بھر میں جاری ہے، کوئی ملک کرونا سے محفوظ نہیں، ایران میں بھی کرونا وائرس کے وار جاری ہیں، ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے
ایرانی سپیکر میں کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد وہ قرنطینہ میں چلے گئے،ایرانی سپیکر نے طبیعت خراب ہونے پر کرونا کا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا، ایرانی پارلیمنٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کے 100 اراکین کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ کیا گیا ہے جن میں سے 23 اراکین میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے.
ایرانی محکمہ صحت کے مطابق ایران میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 124 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 3160 ہو گئی، ایران میں اب تک 50 ہزار 468 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے، 16 ہزار سے زائد افراد صحتیاب ہو چکے ہیں،ایران میں اب تک کرونا وائرس سے متعلق 69 ملین سے زائد افراد کی اسکریننگ کی گئی ہے۔
چین سے پھیلنے والے کرونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی تو مچائی ہے تا ہم ایران میں بھی کرونا سے عام آدمیوں سمیت حکومتی عہدیدار بھی محفوظ نہ رہ سکے، ایران میں 17 اہم ترین عہدیدار کرونا وائرس سے جانوں کی بازی ہار گئے.
ایرانی میڈیا کے مطابق کرونا وائرس سے اب تک 17 حکومتی عہدیدار موت کے منہ میں جا چکے ہیں جبکہ 12 زیر علاج ہیں۔ ایران کے حکومتی ایوانوں میں ہلاک ہونے والوں میں سپاہ پاسداران انقلاب کے بانی رکن حبیب برزگاری بھی شامل ہیں۔ سابق ایرانی رکن اسمبلی حامد کہرام بھی کرونا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ حامد کہرام ایرانی صدر حسن روحانی کی صدارتی مہم کے دوران ان کے صوبائی مہم کے نگران تھے۔
ایران میں مجلس خبرگان رہبری ایران ہاشم بطحائی کرونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد چل بسے۔ مجلس خبرگان رہبری کو ایرانی نظام میں بنیادی اتھارٹی کی حیثیت حاصل ہے۔ ایران کے آئین نے اس مجلس کو ملک کے رہبر اعلی کے تقرر اور معزولی کا اختیار دیا ہے۔ یہ مجلس 88 ارکان پر مشتمل ہوتی ہے۔ ارکان کا انتخاب براہ راست عوامی ووٹنگ کے ذریعے 8 سال کی مدت کے لیے عمل میں آتا ہے۔
پاسداران انقلاب کے سینئر کمانڈر ناصر شبانی بھی کرونا وائرس کی وجہ سے جان کی بازی ہار گئے۔ پاسداران انقلاب کے ایک اور کمانڈر حسین اسد اللہ کی بھی کرونا وائرس سے موت ہو چکی ہے، ایران کے سابق سفیر برائے شام حسین شیخ الاسلام، سابق رکن اسمبلی محمد رضا راہچمانی، رکن پارلیمان فاطمہ راہبر ، محمد علی رمضانی، مصالحتی کونسل کے رکن محمد میر محمدی اور ویٹیکن کے لئے سابق سفیر ہادی خسروشاہی بھی کرونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں
دوسری جانب ایک ایرانی کمپنی نے کرونا وائرس کے بحران سے نمٹنے کیلئے مقامی طور پر وینٹی لیٹر مشین تیار کرلی ہے،انائب ایرانی صدر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی سورنا ستاری کا کہنا ہے کہ اس کمپنی میں روزانہ 30 وینٹی لیٹر مشین کی تیاری کی صلاحیت ہے۔
کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی
چین میں کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟
کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص
بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے
تبلیغی مرکز کے نواحی علاقے کے 200 افراد کرونا کے شبہہ میں ہسپتال منتقل،ڈرون کے ذریعہ علاقہ کی نگرانی
بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ
ایران کے خلاف قابل اعتراض مواد نشر کرنے پر ایرانی سفارتخانے نے کہا "جیو” اسلام دشمنی پر اتر آیا
ایران میں کرونا وائرس کے بحران سے نمٹنے کے لیے سب سے بڑا مسئلہ وینٹی لیٹرز کی دستیابی ہے، جن کی کمی کی وجہ سے کرونا وائرس کے بیشتر مریضوں کی ہلاکتیں ہو رہی تھیں،اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے مقامی طور پر وینٹی لیٹرز کی تیاری کے لیے تیز تر کوششیں شروع کی گئیں اور تمام متعلقہ سرکاری اور نجی اداروں اور ٹیکنالوجی کی مصنوعات ساز کمپنیوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر کے ان سے وینٹی لیٹرز کے ڈیزائن اور ماڈل پیش کرنے کی ہدایت کی گئی جس کے بعد ایرانی کمپنی نے اس مشین کو مقامی طور پر تیار کرلیا
ایرانی انسٹی ٹیوٹ پاستور کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ایران میں اٹھائے گئے اقدامات کی بدولت روزانہ کورونا وائرس کے لئے 10 ہزار ٹیسٹ کیے جا سکتے ہیں ، جبکہ امریکہ جیسے ترقی یافتہ ملک میں روزانہ 7 ہزار ٹیسٹ کیے جاتے ہیں۔ علی رضا بیگلری کا کہنا تھا کہ ایران روزانہ امریکہ سے زیادہ ٹیسٹ کر سکتا ہے، ایران میں پاستور انسٹی ٹیوٹ میں اٹھائے گئے اقدامات کی بدولت کرونا وائرس کے لئے ٹیسٹ کی گنجائش روزانہ دو ہزار ٹیسٹ تک پہنچ چکی ہے ، اور یہ ایک بڑی تعداد ہے ، یہاں تک کہ اسٹینفورڈ یونیورسٹی میں بھی روزانہ ہزار ٹیسٹ کروائے جاتے تھے ، جبکہ دو ہفتوں تک ایران نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔