اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار جاری کردیے۔

0
31
state bank

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار جاری کردیے۔

اکتیس مارچ کو ختم ہونیوالے ہفتے میں ملکی زرمبادلہ ذخائر 5.61 کروڑ ڈالر کم ہوگئے۔ ملکی زرمبادلہ ذخائر کی مالیت 31 مارچ تک 9 ارب 75 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 3.64 کروڑ ڈالر کم ہوکر 4.20 ارب ڈالر کی سطح پر آگئے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر کی مالیت 1.97 کروڑ ڈالر کمی سے 5.55 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی.اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 30 مارچ کو ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت 35 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کمی سے 9 ارب 81 کروڑ 59 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔

جبکہ دوسری جانب آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت 2500 روپے کم ہوئی جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 14 ہزار 500 روپے ہو گیا ہے۔10 گرام سونے کا بھاؤ 2142 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 83 ہزار 900 روپے ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عمران خان اور اس کے لوگوں نے مل کر پاکستان کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا ہے،بھارتی تجزیہ نگار
خیبرپختونخوا، پی ٹی آئی دور میں بھرتی سوشل میڈیا انفلوانسر پھر بے روزگار ہو گئے
پاؤڈر سے کینسر کا دعویٰ کرنیوالوں کوجانسن اینڈ جانسن کمپنی کی 8.9 بلین ڈالر کی پیشکش
برازیل کے پرائمری سکول میں نوجوان نے کلہاڑٰ کے وار سے 4 بچوں کوہلاک اور 4 کو زخمی کر دیا
جعلی مکھیوں سےاصلی مکھیوں کواپنی طرف راغب کرنے والا پھول
فلم فئیر نےسلمان خان سے وعدہ کرکے ان کی جگہ کس دوسرے اداکار کو ایوارڈ دیا
کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ،بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایڈوائزری جاری کر دی
عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 4 ڈالر کم ہو کر 2019 ڈالر فی اونس ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 2500 روپے کا اضافہ ہوا تھا جبکہ اس سے ایک روز قبل سونے کی فی تولہ قیمت میں 5600 روپے کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔

Leave a reply