باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیر داخلہ رحمان ملک اور امریکی خاتون بلاگر سینتھیا میں صلح ہو گئی
سنتھیاڈی رچی اور رحمان ملک کی مقدمات اندراج کے کیسزواپس لینے کی درخواستیں منظورکر لی گئیں، دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف دی گئی درخواستیں واپس لے لیں
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے دونوں درخواستیں منظور کر لیں،رحمان ملک کے وکیل نے بھی سنتھیا ڈی رچی کے خلاف درخواست واپس لے لی
عمران فیروز ملک ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ سنتھیاڈی رچی نےکیس واپس لینے کیلئے متفرق درخواست دائرکی،دونوں نے ایک دوسرے کیخلاف مقدمات درج کرانے کیلئے عدالت سے رجوع کر رکھا تھا
میں نے صدر عارف علوی کا انٹرویو کیا، ان سے میرا جھوٹا افیئر بنا دیا گیا،غریدہ فاروقی
تحریک انصاف نے حکومت کو گالیاں دینے والے صحافیوں کو بے نقاب کر دیا
سینتھیا کس کی اجازت اور خرچے پاکستان میں گھوم پھر رہی ہے ؟ حکومت واضح کرے ، فرحت اللہ بابر
پیپلز پارٹی والو ، پارٹی تو ابھی شروع ہوئی ہے، سینتھیا
پی پی کے ایک اور جیالے نے سعودی نمبر سے فحش تصاویر بھیجیں، کوئی انہیں روکنے والا نہیں ؟ سینتھیا
اگر پیپلز پارٹی ایک صحرا ( تھر ) کو نہیں چلا سکتی تو پورا ملک بھی نہیں چلا سکتی، سینتھیا
امریکی خاتون سنتھیا کے رحمان ملک پر ریپ کے الزامات ، رحمان ملک کے بیٹوں نے بڑا اعلان کر دیا
سینتھیا نے رحمان ملک کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا
واضح رہے کہ پاکستان میں مقیم امریکی خاتون بلاگر سنتھیا رچی نے پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت پر سنگین الزامات لگائے ہیں،سنتھیا رچی نے اپنے ویڈیو پیغام میں سینیٹر رحمان ملک پر زيادتی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ان کیساتھ یہ واقعہ 2011ء میں پیش آیا، جب وہ وفاقی وزیر داخلہ تھے۔
سنتھیا رچی نے اپنی ویڈیو میں اس کے علاوہ دعویٰ کیا کہ سابق وزیر صحت مخدوم شہاب الدین نے بھی ان کیساتھ بدسلوکی کی تھی۔ سابق وزيراعظم یوسف رضا گیلانی نے ان کیساتھ تب دست درازی کی جب، وہ ایوان صدر میں مقیم تھے۔
سینتھیا کی جانب سے پیپلز پارٹی کو بے نقاب کرنے کا سلسلہ کئی روز سے جاری ہے، پی پی حکام نے امریکی خاتون کے خلاف ایف آئی اے، ڈی جی آئی ایس آئی کو درخواستیں بھی جمع کروائی تھیں، عدالت میں کیسز چل رہے تھے تا ہم آج انہوں نے درخواستیں واپس لے لی ہیں.