افغان طالبان مقبوضہ کشمیر پہنچ گئے

0
86

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افغان طالبان مقبوضہ کشمیر پہنچ گئے

گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کے علاقے سرینگر میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کیا اس دوران قابض بھارتی فوج نے کشمیریوں پر ظلم کی انتہا کی، بھارتی فوج نے 3 کشمیری عسکریت پسندوں کو شہید کیا

اس موقع پر کشمیریوں کی بڑی تعداد بھارتی فوج کے خلاف گھروں سے باہر نکلی اور مودی سرکار کے خلاف احتجاج کیا، اس دوران نقاب پوش کشمیری مظاہرین سامنے آئے جنہوں نے امارات اسلامی افغانستان کے پوسٹر اٹھا رکھے تھے ، جو میڈیا میں سامنے آئے ہیں، طالبان کی حمایت میں کشمیریوں نے پوسٹرز اٹھا رکھے تھے جن پر کلمہ لکھا تھا اور اوپر امارات اسلامی افغانستان لکھا تھا

بھارتی فوج کے آپریشن کے دوران کشمیریوں نے بھارت مخالف اور پاکستان کے حق میں نعرے بھی لگائے،سرینگر میں زونی مرگ کے علاقی گلی کدل کے محلہ پاژل پورہ میں عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع پر سیکیوریٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کیا ۔جہاں پولیس اور عسکریت پسندوں کے درمیان خونریز جھڑپ میں 3 کشمیری مجاہدین شہید ہوگئے تھے

بھارت طالبان سے اتنا خوفزدہ ہے کہ وہ مختلف اوقات میں پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتا رہتا ہے کہ اب پاکستان طالبان کو مقبوضہ کشمیر بھیجے گا ،بھارت سرکار نے کئی بار الرٹ جاری کیے جن میں پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان ماضی میں بھی عسکریت پسندوں کو بھیجتا رہا اب طالبان کو کشمیر بھیج رہا ہے، الرٹ میں بھارتی فوج کو چوکنا رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ،الرٹ میں کہا گیا کہ پاکستان جن افغانی طالبان کو کشمیر بھیج رہا ہے وہ انتہائی تربیت یافتہ ہیں اور کچھ بھی کر سکتے ہیں،

بہت ہو گیا ،اب گن اٹھائیں گے، کشمیری نوجوانوں کا ون سلوشن ،گن سلوشن کا نعرہ

‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

مغربی اور مشرقی سرحد پر فوج مستعد ،قوم کا دفاع ہر صورت کریں گے، ترجمان پاک فوج

بھارتی جارحیت خطے کے امن وسلامتی کوتباہ کرسکتی ہے، وزیراعظم کا دنیا کو انتباہ

مقبوضہ کشمیر، ریاض نائیکو کے ہمراہ حریت رہنما کے بیٹے کو بھی بھارتی فوج نے کیا شہید

افغان طالبان نے عیدالفطرکے بعد ہندوستان میں جہاد شروع کرنے کا اعلان کردیا

سرینگر ،بھارتی فوج اور مجاہدین کے مابین جھڑپ ,ایک فوجی ہلاک، 5زخمی

 

بھارت سرکار ماضی میں بھی پاکستان پر الزام عائد کرتی رہی ہے، یہ بھارت کا پرانا وطیرہ ہے، دنیا دیکھ رہی ہے کہ کشمیر کی تحریک کشمیریوں کی ہے اور بھارتی مظالم کی وجہ سے برہان وانی پیدا ہو رہے ہیں جو پتھروں کے ساتھ بھارتی بندوقوں کا مقابلہ کر رہے ہیں.

چئرمین تحریک حریت کا فرزند ارجمند کشمیر کی مٹی پر جان نچھاور کر گیا، باغی سپیشل رپورٹ

 

Leave a reply