رمضان کے دوران افطاری کے بعد سینے کی جلن، بدہضمی اور تیزابیت جیسی شکایت عام ہو جاتی ہیں اگر یہ مسئلہ 12 مہینے رہتا ہے توڈاکٹر سے رجوع کریں اور چیک اپ کرائیں اگر یہ شکایت رمضان کے دوران اور افطاری کے بعد سامنے آ رہی ہے تو اس شکایت کا سبب افطار کے دوران زیادہ اور مرغن غذاؤں کا استعمال ہو سکتا ہے –

علامات:
طبی ماہرین کے مطابق تیزابیت کی شکایت کمزور نظام ہاضمہ کی نشاندہی کرتی ہے غذا کے استعمال کے فوراً بعد معدے میں درد کا محسوس ہونا، پیٹ کا پھول جانا، دل کا جلنا، متلی، اُلٹی کے ساتھ خون آنا، وزن کا بغیر کسی وجہ کے کم ہونا اور غذا مشکل سے ہضم ہونا شامل ہے۔

تیزابیت کی وجوہات:
طبی و غذائی ماہرین کے مطابق تیزابیت کی وجوہات میں بڑی وجہ کھانے کے درمیان طویل وقفہ، خالی پیٹ رہنا، بہت زیادہ چائے یا کافی کا استعمال، تمباکو نوشی کا استعمال وغیرہ بھی بتایا جاتا ہے۔

رمضان کے دوران افطاری کے فوراً بعد تیزابیت محسوس ہونے سے طبیعت بوجھل ہونے لگتی ہے جن سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لیے چند مفید اور آزمودہ گھریلو نسخوں سے مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔

سونف میں چھپے صحت کے راز جانئے

سونف:
ماہرین کے مطابق کھانے کے بعد کچھ مقدار میں سونف چبانا معدے میں تیزابیت کے عمل سے بچاؤ کا سبب بنتی ہے سونف کی چائے غذائی نالی کو صحت مند رکھتی ہے اور فرحت بخشتی ہے، تیزابیت سے بچاؤ کے لیے سونف کا پانی بھی بنا کر پیا جا سکتا ہے، سونف کا استعمال پیٹ کو پھولنے سے بھی بچاتا ہے۔

ادرک کے حیران کن فوائد

ادرک:
ادرک ہاضمے کے لیے بہترین اور ورم کش دوا قرار دی جاتی ہے، معدے کی تیزابیت کم کرنے کے لیے ایک ٹکڑا ادرک چبالیں یا کچھ مقدار میں ادرک ابلتے ہوئے پانی کے کپ میں ڈالیں اور 15 سے 20 منٹ بعد پی لیں۔

دار چینی کے کرشماتی فوائد

دار چینی :
دار چینی بھی تیزابیت کے لئے انتہائی مفید ہے دار چینی غذا کو بہتر طریقے سے جذب ہونے میں مدد فراہم کرتی ہے اور تیزابیت کو دور کرنے کے لیے انتہائی کارآمد ہے، افطار کے فوراً بعد اس کی چائے بنا کر استعمال کی جا سکتی ہے ۔

ایلوویرا کے فوائد

ایلوویرا یا کنوار گندل:
طبی ماہرین کی جانب سے نظام ہاضمہ کی بہتری کے لیے ایلوویرا جیل کا استعمال مفید قرار دیا جاتا ہے، یہ سینے کی جلن کا بہترین علاج ہے، تیزابیت سے بچنے کے لیے روزہ افطار کے بعد اور کھانا کھانے سے قبل ایلوویرا شربت کا آدھے سے ایک کپ تک مقدار میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

الائچی کے جادوئی فوائد

پسی ہوئی الائچی اور لونگ:
تیزابیت دور کرنے کے لیے پسی ہوئی الائچی اور لونگ کا استعمال بھی بے حد مفید ہے، تیزابیت ختم کرنے کے ساتھ یہ منہ کی بدبو بھی ختم کرتی ہے۔

بادام:
بادام کا استعمال نظامِ ہاضمہ کو قوت بخشتا ہے اور معدے کی ایسیڈٹی سے نجات دلاتا، بادام کے استعمال سے سینے کی جلن میں بھی آرام ملتا ہے۔

لونگ کے چند حیرت انگیز فوائد

کیلا اور سیب:
معدے کی تیزابیت سے بچنے کے لئے کیلا بھی انتہائی کارآمد پھل ہے کیلے میں ایسے اجزا پائے جاتے ہیں جو کہ تیزایبت کے عمل کو روکتے ہیں کیلے اور سیب کا استعمال معدے کی تیزابیت سے نجات کے لیے انتہائی آسان ٹوٹکا ہے، یعنی روزانہ صرف ایک اور کچھ پھانکیں سیب کی کھانے سے تیزابیت سے بچا جا سکتا ہے ۔

افطار ی میں لوبیا، پھلیوں، سبزیوں ، پھلوں اور کالے چنوں کا استعمال تیزابیت کی شکایت دور کرنے لئے انتہائی مفید ہیں، یہ غذائیں گیس ہونے سے بھی سے بچاتی ہیں علاوہ ازیں رمضان کے دوران افطاری کے بعد تیزابت سے بچاؤ کے لیے دودھ کا استعمال بھی مفید ہے دودھ میں موجود کیلشیم معدے میں تیزابیت کے عمل کو روکتی ہے۔

ہری سبزیوں کا استعمال ڈپریشن میں کمی کے لئے مفید

Shares: