کابینہ کا ہنگامی اجلاس، وزیراعظم نے دل کی بات بتا ہی دی

0
96

کابینہ کا ہنگامی اجلاس، وزیراعظم نے دل کی بات بتا ہی دی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا

وزیراعظم نے دھمکی آمیز خط کابینہ ارکان کو دکھا دیا، وزیراعظم کابینہ ارکان کو بریفنگ دے رہے ہیں، وزیراعظم نے خط ملنے سے متعلق ارکان کو آگاہ کیا، وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میرے خلاف عالمی سازش کی گئی ہے،خط میں کہا گیا کہ تحریک عدم اعتماد ناکام ہوئی تو پاکستان کو نقصان ہو گا،میں نے ہر مشکل حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے، بھاری رقم بھی میری حکومت گرانے کے لیے دی گئی ہے، خط پر قومی سلامتی کے اداروں کے سربراہان کو بھی اعتماد میں لیا،

قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ممکن ہے وزیراعظم شام کو قوم سے خطاب کریں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا شام کو قوم سے خطاب کر نے کا امکان ہے سیاست شروع ہوگئی ہے ،وزیراعظم سنیئر صحافیوں سے ملاقات کررہے ہیں،وزیر اعظم عمران خان آخری بال تک کھیلیں گے انتظار کریں سب کچھ سامنے آجائے گا وزیراعظم عمرا ن خان ڈ ٹ کرکھڑے ہیں،تحریک عدم اعتماد پر 3اپریل کو ووٹنگ ہے کابینہ اجلاس ہنگامی طور پر بلایاگیا پہلے ہی کہاتھا 72گھنٹے کی سیاست ہے فوادچودھری نے 10صحافیوں کو بلالیا،میموگیٹ سے ڈان لیکس تک ملک کو نقصان پہنچایاگیا،

سینٹر فیصل جاوید خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج شام قوم سے خطاب کریں گے،وزیراعظم عمران خان اپنی قوم کے لیے ڈٹ کر کھڑے ہیں، فتح پاکستان ،قوم اور کپتان کی ہے، فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اقتدار میں ذاتی جائیدادیں اورکرپشن کرنے نہیں آئے،پاکستان کی خود مختاری پر سمجھوتا کروانے کےلیے بیرونی سازش ہورہی ہیں،شہباز گل کا کہنا تھا کہ پاکستان پہلی بار دیکھے گا ایک ایماندار لیڈر کیسے لڑتا ہے۔ جیت ہو یا ہار ہو خان آخری گیند تک لڑے گا۔ خان نہ تو خریدو فروخت کرے گا نہ حوصلہ ہارے گا۔ آپ سے کیا گیا کوئی بھی وعدہ توڑا نہیں جائے گا۔ آپ کا کپتان یہ لڑائی بھی ڈٹ کر لڑے گا۔

وزیراعظم کا قوم سے خطاب شام 7 سے 8 بجے کے درمیان ہوگا،وزیراعظم موجودہ صورتحال پر قوم کے سامنے اپنا مؤقف رکھیں گے وزیراعظم قوم سے خطاب میں بڑا اعلان کریں گے،

دوسری جانب وزیراعظم نے خالد مگسی اور خالد مقبول صدیقی کو بھی اجلاس میں بلالیا وزیر اعظم عمران خان خالد مگسی اور خالد مقبول صدیقی کو خط سے متعلق اعتماد میں لیں گے ،وزیراعظم عمران خان نے کابینہ کے اجلاس میں ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی اور بلوچستان سے خالد مگسی کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا تھا لیکن دونوں کی اجلاس میں موجودگی ممکن نہ ہوسکی خالد مقبول صدیقی نے مصروفیت کے باعث اجلاس میں آنے سے انکار کردیا جب کہ خالد مگسی سے کوئی رابطہ نہیں ہوسکا

14سینئرصحافیوں کو وزیراعظم ہاؤس مدعو کیا گیا تھا ،صحافی بھی وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے تھے، سینر صحافیوں کو ڈیرھ گھنٹہ وزیراعظم ہاوس کے ویٹنگ روم میں بٹھانے کےبعد ان سے معذرت کر لی گئی ہے ،وزیراعظم بھی ان سے نہیں ملیں گے اور نہ وہ خط شیئر کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے قانونی ماہرین کی رائے کے بعد سینئر صحافیوں کے ساتھ خط شیئرکرنے کے فیصلے سے یوٹرن لیا ہے

وزیراعظم اپنے حلف کے تحت اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ایسا کوئی بھی خط/مراسلہ نہ تو صحافیوں نہ اتحادیوں کو دکھا سکتے ہیں۔

زرداری بڑی بیماری،چیری بلاسم سے جوتا زیادہ چمکتا ہے، ڈیزل سستا ہوگیا ،وزیراعظم کا جلسے سے خطاب

سرپرائیز آنا شروع، بزدار کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع

عدم اعتماد، وفاق، پنجاب کے بعد اگلی باری خیبر پختونخوا کی

پرویز الہیٰ کو ایک بار پھر وزارت اعلیٰ کی پیشکش ہو گئی

پرویز الہیٰ کے بنی گالہ پہنچتے ہی چودھری شجاعت کا بڑا اعلان

بریکنگ،بزدار فارغ، پرویز الہیٰ وزیراعلیٰ پنجاب، حکومت نے اعلان کر دیا

جب "باپ” ساتھ چھوڑ جائے گا تو پھر بچوں کی کیا جرات کہ وہ ساتھ رہیں

خاندان میں اختلافات، چودھری شجاعت نے بڑا سرپرائز دے دیا

عاصم نذیر بھی ن لیگ میں شامل ہو گئے؟ سرپرائز ہی سرپرائز

حتمی فیصلہ 3 اپریل کو ہوگا،بجٹ کے بعد الیکشن ہونے چاہیں،شیخ رشید

وزیراعظم کو دھمکی آمیز خط کس نے بھیجا؟ بحث جاری

دھمکی آمیز خط کونسی شخصیت کو دکھانا چاہتے ہیں؟ حکومت کا بڑا اعلان

وزیراعظم کو دھمکی آمیز خط کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا

دھمکی آمیز خط ،وزیراعظم نے سینئر صحافیوں کو دکھانے کا اعلان کر دیا

Leave a reply