غریب کی سواری ریل گاڑی،وزیراعظم سے ملی منظوری تو شیخ رشید نے کیا بڑا اعلان

0
55

وزیراعظم کی زیرصدارت کورونا وائرس کے حوالے سے مشاورتی اجلاس ہوا

وزیراعظم کو سپریم کورٹ میں کورونا کے حوالے سے ہونے والی سماعت پر بریفنگ دی گئی،اجلاس میں سپریم کورٹ کے تحریری حکم نامے پر عمل درآمد پر مشاورت کی گئی اجلاس میں ٹرین آپریشن بحال کرنے پر بھی مشاورت کی گئی

وزیراعظم عمران خان نےایس او پی کے ساتھ ٹرینیں چلانے کی اجازت دے دی،

جہاز اور بسوں کو اجازت مل گئی ریلوے کونہ ملی، شیخ رشید نے بڑا اعلان کر دیا

کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

پاکستان اور بھارت کے مابین جنگ کا امکان ؟ شیخ رشید نے کی پیشنگوئی

شہباز شریف لندن کیا بھول آئے؟ دوبارہ لندن جانے کی اجازت ملے گی؟ شیخ رشید کا بڑا دعویٰ

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے20مئی سے 30ٹرینیں چلانےکی منظوری دے دی ہے تمام ایس اوپیزپرعمل کیاجائےگا، بدھ سے ٹرینیں چلیں گی ،کسی صوبےسےکوئی اختلاف نہیں ہے،یکم جون تک حالات بہتر ہوئے تومزید ٹرینیں چلا دیں گے،کل تمام اسٹیشنوں پرکل ری ہرسل ہوگی ،ایس اوپیزکی خلاف ورزی ہوئی توڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کےخلاف کارروائی ہوگی،

ٹرینیں چلانے کا مقصد لاک ڈاون کے بعد تمام ممکن احتیاطی تدابیر کے ساتھ چاروں صوبوں کے عوام کا رابطہ بحال کرنا ہے۔ٹرین آپریشن شروع ہونے کے بعد خصوصی ٹرینوں کے چلنے کے دوران مسافروں اور عملے کے لیے ہدایات پر عمل لازم ہوگا۔ کوتاہی کی صورت میں پاکستان ریلوے قانون کے تحت سخت ایکشن لے گا۔

خصوصی ٹرینیں چلنے کی صورت میں مسافروں کو ٹرین میں دوسرے مسافروں سے میل جول کی اجازت نہیں ہوگی۔ ریلوے افسران ان خصوصی ٹرینوں میں مسافروں کے ساتھ سفر کریں گے تاکہ ہدایات پر سختی سے عمل کرایا جاسکے۔ ۔ پاکستان ریلوے ٹرینیں چلانے سے قبل تفصیلی ہدایت نامہ میڈیا اور اخبارات اور اپنی ویب سائٹ پر شائع کرے گا۔

 

چھوٹی عید پر قربانی نہیں بلکہ گرفتاریاں ہوں گی،کس کس کی؟ شیخ رشید نے بتا دیا

Leave a reply