سعودی عرب ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے،سعودی سفیر کا چودھری برادران سے ملاقات میں‌ پیغام

سعودی عرب ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے،سعودی سفیر کا چودھری برادران سے ملاقات میں‌ پیغام

باغی ٹی وی : سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے پاکستانیوں کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الہی سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران طارق بشیر چیمہ مونس الٰہی، شافع حسین اور راسخ الٰہی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین اور مسلم لیگ ق پنجاب کے صدر چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور پاکستان اسلامی بھائی چارے کے بندھن میں بندھے ہیں، دنیا کی کوئی طاقت اس بھائی چارے کو کم نہیں کر سکتی۔

چودھری برادران کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سے محبت اور عقیدت میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے، سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کے دنیا میں پاکستان کے سفیر ہونے پر مشکور ہیں۔ شاہ سلمان اور محمد بن سلمان پاکستان کے مسائل سے آگاہ ہیں۔ پاکستانیوں کے دل مکہ مدینہ میں دھڑکتے ہیں۔۔

پرویز الٰہی اور چودھری شجاعت کا کہنا تھا کہ وبائی امراض پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے لیکن ابھی بھی محرم الحرام میں ایس او پیز کا خاص خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔

ملاقات کے دوران سعودی سفیر نے چودھری صاحبان کو پاکستان کے یوم آزادی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شجاعت حسین اور پرویز الٰہی کے سعودی عرب کے بارے میں نیک اور اچھے خیالات جان کر خوشی ہوئی، کورونا کے ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے جلد عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والے زائرین کو سعودی عرب آنے کی اجازت مل جائے گی.

واضح رہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ کشمیر کے حوالہ سے اب سعودی عرب کو کھل کر بتانا ہو گا کہ وہ ہمارے ساتھ ہے یا نہین، وزیر خارجہ کے اس بیان کے بعد سعودی عرب کی جانب سے ادھار دی گئی رقم پاکستان نے واپس کی، جبکہ سعودی عرب نے پاکستان کو ادھار تیل دینے کے معاہدے کی مدت ختم ہونے کے بعد تیل بند کر دیا

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے بیان کے بعد حکومت پر اپوزیشن رہنماؤں نے کڑی تنقید کی تھی، ‏پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے سعودی عرب کے بارے میں بیان کو غیر زمہ دارانہ قرار دے دیا

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ہمیشہ کے دوست برادر ملک سعودی عرب کے حوالے سے غیر ذمہ دارانہ بیان افسوسناک، قابل مذمت اور قومی وملی مفادات کے منافی ہے،‏بدقسمتی سے موجودہ حکومت اپنی عاقبت نااندیشی سے پاکستان کو خارجہ میدان میں تنہائی کا شکار کر رہی ہے

قریشی نے سعودی عرب کو دھمکی دے کر احسان فراموشی کا مظاہرہ کیا،وزارت چھوڑ کرگدی نشینی کا کام کریں، ساجد میر

وزیر خارجہ کا سعودی عرب بارے بیان،شہباز شریف نے بڑا مطالبہ کر دیا

دنیا بحران کی جانب گامزن.ٹرمپ کی چین کو نتائج بھگتنے کی دھمکی، مبشر لقمان کی زبانی ضرور سنیں

سعودی عرب میں طوفان ابھی تھما نہیں، فوج کے ذریعے تبدیلی آ سکتی ہے،سعودی ولی عہد کو کن سے ہے خطرہ؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

سعودی شاہی خاندان میں بغاوت:گورنرہاوسز،شاہی محل فوج کے حوالے،13شہزادےگرفتار،حرمین شریفین کواسی وجہ سےبندکیا : مبشرلقمان

سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار

سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات

سعودی عرب میں سخت ترین کرفیو،وجہ کرونا نہیں کچھ اور،مبشر لقمان نے کئے اہم انکشافات

 

سربراہ مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب کو دھمکی دے کر احسان فراموشی کا مظاہرہ کیا۔شاہ محمود قریشی کا لہجہ وزیر خارجہ والا نہیں بلکہ گدی نشین والا تھا۔ وہ شائد سمجھتے ہیں کہ سب ممالک ان کے مرید ہیں۔ سعودی عرب تو ویسے بھی پیری مریدی کے دھندے کو نہیں مانتا۔ انہیں اگر سفارتی اخلاقیات کا لحاظ نہیں ہے تو وہ وزارت چھوڑیں گدی نشینی کریں جو ان کے خاندان کا کام ہے۔ انہیں اس بات کا اندازہ ہی نہیں ہے کہ ان کے بیان نے ملک کو کتنا ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔

سوشل میڈیا پر سعودی عرب پر کافی تنقید کی جا رہی تھی جس کے بعد سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی، جس کے بعد گزشتہ روز خبر آئی کہ آرمی چیف 16 اگست کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے،

Comments are closed.