کیا مزید چینلز دکھانے کی گنجائش موجود ہے یا نہیں؟ عدالت

0
96

کیا مزید چینلز دکھانے کی گنجائش موجود ہے یا نہیں؟ عدالت

اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیادہ ٹی وی چینلز کو لائسنس دینے سے روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پیمرا مطمئن کرے کہ اس کے پاس زیادہ چینلز دکھانے کی گنجائش موجود ہے، پیمرا ریگولیٹر ہے اسے صرف رقم جمع کرنے پر توجہ نہیں دینی چاہیے، وکیل پیمرا نے کہاکہ عدالت یہ معاملہ دوبارہ پیمرا کو بھجوا دے، وکیل نے کہا کہ پیمرا انڈی پینڈنٹ کنسلٹنٹ سے سٹڈی کرا لے کہ کتنے چینلز دکھانے کی کتنی گنجائش ہے؟ جب تک ڈی ٹی ایچ سسٹم نہیں آتا زیادہ چینلز کو لائسنس دینے سے متاثر ہوں گے،ڈی ٹی ایچ ڈسٹری بیوشن کا نظام ہے، ڈائریکٹ ٹو ہوم سسٹم لانے پر کوئی اعتراض نہیں،وکیل بی بی اے نے کہا کہ ابھی اس وقت دستیاب ڈسٹری بیوشن سسٹم اینالاگ ہے

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کمپی ٹیشن بڑھانے کے لیے اچھا نہیں کہ زیادہ چینلز آئیں؟ وکیل بی بی اے نے کہا کہ ہم تو چاہتے ہیں کہ زیادہ چینلز آئیں اور ہماری ایسوسی ایشن کے ممبر بنیں، ہم نئے اور پرانے تمام ممبرز کے حقوق کا تحفظ کریں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پیمرا کے افسر کو بلا لیں جو عدالت میں تحریری بیان دے کہ چینلز دکھانے کی گنجائش ہے، وکیل پیمرا نے کہا کہ یہ تو سبسکرائبرز کی چوائس ہو گی کہ وہ زیادہ پیسے دے کر ڈیجیٹلائز سبسکرپشن لیں یا اینالاگ، بھارت میں ایک ہزار چینلز ہیں، وہ بھی تمام دکھانے کا سسٹم نہیں رکھتے ہم کسی کنزیومر کو فورس نہیں کر سکتے کہ وہ لازمی ڈیجیٹلائز سبسکرپشن لے، آپشن ضرور دے سکتے ہیں،

عدالت نے ڈی جی لائسنسنگ پیمرا کو متعلقہ دستاویزات کے ساتھ رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کر دی،عدالت نے حکم دیا کہ بتائیں کہ دنیا بھر میں کیا پریکٹس ہے اور کیا مزید چینلز دکھانے کی گنجائش موجود ہے یا نہیں؟ زیادہ ٹی وی چینلز کو لائسنس دینے سے روکنے کی درخواست پر سماعت 13 مئی تک ملتوی کر دی گئی

پیمرا کی کارکردگی ناقص،نوٹس دیکر خاموش ہو جاتا،عدالت نے چیئرمین پیمرا کو طلب کر لیا

پیمرا کے وکیل بھی کورونا کا شکار،اہم کیس کی سماعت ملتوی

طلبا کے ساتھ زیادتی کرنے، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے سابق پولیس اہلکار کو عدالت نے سنائی سزا

لاہور میں 2 بچیوں کے اغوا کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

پولیس ناکے پر 100روپے کے تنازعے پر دو پولیس اہلکار آپس میں لڑ پڑے

خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار

موٹروے کے قریب خاتون سے مبینہ زیادتی ،پولیس کی 20 ٹیمیں تحقیقات میں مصروف

‏موٹروے پر اجتماعی زیادتی کا سن کر دل دہل گیا ، ملوث تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ، مریم نواز

موٹر وے کے قریب خاتون سے اجتماعی زیادتی،سراج الحق کا ملزمان کی گرفتاری کیلئے 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم

درندہ صفت مجرمان کو پھانسی کی سزا دی جائے۔ دردانہ صدیقی

زیادتی کے مجرموں کو خصوصی عدالت کے ذریعے فی الفور سزا دی جائے،کل مسالک علماء بورڈ

آبروریزی کے بڑھتے واقعات کسی بڑی تباہی کی نشاندہی کر رہے ہیں، علامہ عبدالخالق اسدی

پنجاب پولیس کی اعلیٰ کارکردگی،موٹروے زیادتی کیس کے ملزم تیسرے روز بھی گرفتار نہ ہو سکے

موٹروے پر خاتون سے اجتماعی زیادتی، واحد عینی شاہد نے کیا منظر دیکھا؟ بتا دیا

Leave a reply