پاکستان میں سعودی ملٹری اتاشی کے نئے ہیڈ کوارٹر کا افتتاح

0
71

پاکستان میں سعودی ملٹری اتاشی کے نئے ہیڈ کوارٹر کا افتتاح

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان میں نئے ملٹری اتاشی ہیڈ کوارٹر قائم کیا ہے

سعودی چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض بن حمید الرویلی نے پیر کو اسلام آباد میں سعودی ملٹری اتاشی کے نئے ہیڈ کوارٹر کا افتتاح کیا۔ سعودی گزٹ کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیاض بن حمید الرویلی نے اس بات پر زور دیا کہ نئی عمارت میں ملٹری اتاشی ہیڈ کوارٹر کا افتتاح دونوں ممالک پاکستان اور سعودی عرب کے مابین مشترکہ مفادات کو آگے بڑھانے کی حمایت کی عکاسی کرتا ہے۔سعودی اور پاکستانی مسلح افواج آپس میں دفاعی اور فوجی تعاون کر رہی ہیں

اس سے قبل سعودی چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض بن حمید الرویلی نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی .پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے لیفٹیننٹ جنرل الرویلی اور ان کے ہمراہ وفد کا استقبال کیا۔ ملاقات میں اہم باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان سعودیہ دفاعی تعلقات پر اظہار اطمینان کیا ،وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب میں دفاعی تعلقات مزید مضبوط ہونگے،سعودی آرمی چیف نے پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور کی تعریف کی ملاقات میں یمن کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا ‏وزیراعظم نے سعودی عرب کی علاقائی سلامتی اور خود مختاری کے تحفظ کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ملاقات میں وزیر دفاع پرویز خٹک، علامہ طاہر محمود اشرفی و دیگر بھی موجود تھے

قبل ازیں ایک اعلیٰ سطحی فوجی وفد کی سربراہی جنرل فیاض بن حامد الرویلی ، چیف آف جنرل سٹاف مملکت سعودی عرب نے جنرل ہیڈ کوارٹر میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران جیو اسٹریٹجک ماحول ، افغانستان میں سکیورٹی کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں دو طرفہ دفاعی تعاون اور ٹریننگ ایکسچینج پروگرام شامل ہیں۔ علاقائی سلامتی کی بڑھتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر سعودی سی جی ایس نے خطے میں امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔معززین نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں اور علاقائی امن و استحکام کے لیے شراکت کا اعتراف کیا۔ سعودی سی جی ایس نے سعودی مسلح افواج کی تربیت میں پاکستان کی مسلسل مدد پر شکریہ ادا کیا اور دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔اس سے قبل جی ایچ کیو پہنچنے پر جنرل فیاض بن حامد الرویلی نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے آنے والے معززین کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

وزیر خارجہ کا سعودی عرب بارے بیان،شہباز شریف نے بڑا مطالبہ کر دیا

دنیا بحران کی جانب گامزن.ٹرمپ کی چین کو نتائج بھگتنے کی دھمکی، مبشر لقمان کی زبانی ضرور سنیں

سعودی عرب میں طوفان ابھی تھما نہیں، فوج کے ذریعے تبدیلی آ سکتی ہے،سعودی ولی عہد کو کن سے ہے خطرہ؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

وزیر خارجہ کے سعودی عرب بارے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا،وزیر داخلہ وضاحتیں دینے لگے

اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لئے پاکستان پر دباؤ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے حقیقت بتا دی

پاکستانی اداکار ، میزبان و گلوکار فخرِ عالم ممبئی میں اسٹریٹ کریمنلز کے پاس سے یورینیم برآمد ہونے کی خبر پر بھارت پر برس پڑے-

بھارت میں غیر مجاز افراد سے قدرتی یورینیم ضبط کرنے کی اطلاعات پر پاکستان کا اظہارتشویش

عمران خان نے کیسے ہتھیار ڈالے؟ سعودی عرب سے پاکستان کو کیا کچھ ملا؟ اہم انکشافات

قبل ازیں جنرل فیاض بن حمید الرویلی ، چیف آف جنرل سٹاف آف جنرل سٹاف جنرل ندیم رضا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دونوں فریقوں نے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں ، دفاع اور سلامتی سمیت دو طرفہ تعاون ، انسداد دہشت گردی اور موجودہ علاقائی سلامتی خصوصا افغانستان کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔دونوں ملکوں‌ کہ فوجی قیادت نے دونوں ممالک کے مابین فوجی مصروفیات کی سطح اور دائرہ کار کو بڑھانے کے اقدامات پر زور دیا اور مزید گہرے تعلقات استوار کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں ممالک خوشگوار تعلقات اور بھائی چارے کے گہرے جذبے کی عظیم تاریخ میں شریک ہیں جسے پائیدار سے پائیدار بنانے کی ضرورت ہے

Leave a reply